عشرت حسین بٹ
منڈی//جمعرات کو ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں گگڑیاں میں ایک ریچھ نے دو خواتین کو شدید زخمی کر دیا جنہیں ساوجیاں ہسپتال سے ابتدائی علاج کے بعد ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں خواتین جمعرات کی صبح کو اپنے گھروں سے باہر مال مویشی کو چرانے کے لئے نکل رہیں تھیں کہ اچانک ایک ریچھ نے ان پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دہا جنہیں بعد ازاں مقامی لوگوں کی مدد سے نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان کا ابتدائی علاج کیا گیا ۔زخمی خواتین کی شناخت ذریفہ بیگم اور شریفہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے جن کا تعلق ساوجیاں کے گگڑیاں علاقہ سے ہے ۔اس حوالے سے میڈیکل آفسر ساوجیاں ڈاکٹر علی محمد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ دونوں زخمی خواتین کا ساوجیاں ہسپتال میں ابتدائی علاج کیا گیا اور بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ بھیج جہاں پر وہ زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمی عورتوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔