منوج مکند نروانے سبکدوش | جنرل منوج پانڈے فوجی سربراہ کا عہدہ سنبھالا

نیوز ڈیسک
نئی دہلی//بری فوج کے موجودہ سربراہ جنرل منوج مکند نروانے ، اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد جنرل منوج پانڈے نے ہفتہ کو 29 ویں آرمی چیف کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ جنرل پانڈے، جو نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کور آف انجینئرز سے فورس کی قیادت کرنے والے پہلے افسر بنے۔یکم فروری 2022کوبری فوج کے نائب سربراہ کے طور پر چارج سنبھالنے سے پہلے، جنرل منوج پانڈے مشرقی فوج کی کمان کی سربراہی کر رہے تھے، جنہیں سکم اور اروناچل پردیش سیکٹرز میںحقیقی لائن آف کنٹرول (LAC) کی حفاظت کا کام سونپا گیا تھا۔انہوں نے جموں و کشمیر میں آپریشن پیراکرم کے دوران لائن آف کنٹرول کے ساتھ ایک انجینئر رجمنٹ، مغربی سیکٹر میں ایک انجینئر بریگیڈ، ایل او سی کے ساتھ ایک انفنٹری بریگیڈ اور مغربی لداخ کے اونچائی والے علاقے میں ایک پہاڑی ڈویژن اور شمال مشرق میں ایک کور کی کمانڈ کی۔