منشیات کے خلاف مہم | خاتون سمیت2سمگلر پولیس کی گرفت میں

سرینگر//منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سرینگر میںخاتون سمیت2سمگلروں کی گرفتاری عمل میں لا کر اْن کے قبضے سے چرس برآمدکیا۔ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایاز احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ کرسو راجباغ کو روک کر اْس کی تلاشی لی جس دوران اْس کے قبضے سے 50گرام چرس برآمد ہوا۔ پولیس نے موقع پر ہی منشیات فروش کو گرفتار کرکے لوڈ کیرئیر زیر نمبرJK01AD-3359کو بھی تحویل میں لے لیا اور اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 48/2019کے تحت شیر گڑھی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ اس کی نشاندہی پر پولیس نے خاتون منشیات فروش نگینہ زوجہ مرحوم غلام محمد شیخ ساکنہ سامون کالونی کو بھی حراست میں لے کر اْس کے رہائشی مکان سے 210گرام چرس برآمد کیا۔