منشیات کی روک تھام

 سرینگر//ڈگری کالج کنڈی کرناہ میں آل جموں وکشمیر یوتھ سوسائٹی کی طرف سے منشیات کی روکتھام کے حوالے سے جانکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں کالج کی انتظامیہ کے علاوہ پولیس اور فوج کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمانڈر 104انفنٹری برگیڈ منجیت موہن سنگھ نے مہمان خصوصی کے فرایض انجام دئے، جبکہ ایس ایچ او کرناہ مدثر احمد مہمان ذی وقار کی حییثت سے تقریب میں موجود تھے ۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمانڈر نے آل جموں وکشمیر یوتھ سوسائٹی کی ان کوششوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ ایسے جانکاری پروگراموں کو یہاں منعقد کرانے سے اس وبا کاقلع قمع کما ہو سکتا ہے اور ہم سب مل کر منشیات کے خاتمہ کیلئے لڑ سکتے ہیں جو اس علاقے میں سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوج ہمیشہ عوام کی بہتری کیلئے کام کرنے کیلئے تیار رہتی ہے ۔ایس ایچ او کرناہ مدثر احمد نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس اس وبا کے خاتمہ کیلئے ہر وقت تیار ہے اور جہاں کہیں بھی اس قسم کی شکایت انہیں محصول ہوتی ہے تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اس کے خاتمہ کیلئے تعاون کی اپیل کی ۔تقریب میں سابق پرنسپل ڈگری کالج کرناہ اور کانگریس لیڈر پروفیسر جہانگیر دانش ، شاعر ادیب اور سماجی کارکن عبدالرشید لون ، جاوید قریشی کے علاوہ دیگر معززیں بھی شریک تھے ۔تقریب کے آخر پر   شرکاء کو اسناد سے بھی نوازہ گیا ۔