محمد تسکین
بانہال // گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بوائز بانہال میں سکول کے ان ایس ایس یا نیشنل سوشل سروسز یونٹ کے رضاکاروں کی طرف سے منشیات کی لعنت اور اس بدعت کے انسانی زندگی پر تباہ کن اثرات کے بارے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں سکولی بچوں اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی صدارت پرنسپل عبدالرشید گیری نے کی۔اس موقع پر ایک درجن کے قریب طلباء ، نیشنل سوشل سروسز کے پروگرام آفیسر منظور احمد کامگار اور پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول بانہال بوائز عبدالرشید گیری نے سماج میں منشیات کی پھیلتی جارہی بدعت اور اس کے انسانی زندگی پر رونما ہونے والے تباہ کاریوں کے بارے میں روشنی ڈالی گئی۔
مقرر نے بچوں سے تلقین کی کہ وہ سماجی میں پھیلتے جارہے منشیات کے رحجان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے اپنا فرض ادا کریں اور اپنی صحت مند زندگی میں ڈرگس کو قریب بھی نہ آنے دیں۔ مقررین نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر گہری نظر رکھیں اور ان کی کونسلنگ کریں اور ان سے بات کریں۔ پرنسپل گیری نے کہا کہا کہ اگر کسی بھی والد کو یہ لگا کہ اس کا لخت جگر ڈرگس کی راہ پر چل رہا ہے تو وہ این ایس ایس یونٹ ہائیر سیکنڈری سکول بانہال بوائز میں رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ اس یونٹ میں شامل بچے اور سٹاف ممبران ڈرگس کی لت میں پھنسے بچوں کی کونسلنگ کرینگے اور ان سے بات کرینگے تاکہ وہ اس لت سے باہر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے تمام بچوں کو راہ راست پر لانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔