سرینگر ، چاڑورہ اور سوپور میں چھاپے،6 حراست میں
جموں میں10گرفتار، کٹھوعہ بین ریاستی سمگلر سے 580کلو بھنگ برآمد
سرینگر // منشیات کیخلاف جنگ کے دوران سرینگر پولیس نے 3منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے نشیلی ادویات برآمد کرکے ضبط کئے۔ پولیس ٹیم نے بہولچھی پورہ صورہ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ظہور احمد شیخ ولد علی محمد شیخ ساکن علمگری بازار اور ایاز احمد پرہ ولد جاوید حسین ساکن بمنہ کو روک کر اُن کی جامہ تلاشی لی جس دوران اُن کے قبضے سے نشہ آور ادویات کے کپشول برآمد ہوئے۔ پولیس نے موقع پرہی دونوں کو حراست میں لے کر اُن کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 59/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔ادھر سوپور پولیس نے مظفر احمد شاہ ولد محمد سلطان شاہ ساکن آدی پورہ کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے بڑی مقدار میں نشہ آور ادویات کی ٹکیاں برآمد کرکے ضبط کیں۔پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 112/2019زیر دفعہ 8/22این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن سوپور میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔ قابلِ ذکر ہے کہ مذکورہ منشیات فروش کی پولیس کو کافی عرصہ سے تلاشی تھی اور وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا تھا۔اس دوران پولیس نے چاڑورہ بڈگام میں چھاپوں کے دوران کئی منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی۔مصدقہ اطلاع ملنے پر ناگم میں بلال ریشی ولد غلام محمد ریشی ساکن ڈلی پورہ ناگم،امتیار گولہ ولد یوسگ گولہ ساکن ببہ وانی ناگم اور ارشاد احمد ولد گلہ ایتو کی رہاش گاہوں پر چھاپے مارے اور انہیں گرفتار کیا۔ادھر ناگم کے امام مساجد نے والدین سے اپیل کی ہے وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں۔ادھرپولیس نے ایسے افرا دکو متنبہ کیا ہے جو منشیات کا غیر قانونی دھندہ کرنے میں مصروف عمل ہیں کہ وہ باز آجائیں بصورت دیگر انکے خلاف ایسی کارروائی ہوگی جس کے بارے میں انہوں نے سوچا تک نہ ہوگا۔