سرینگر//منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے کولگام اور بجبہاڑہ میں6افراد کو گرفتارکرلیا ۔کولگام پولیس نے چارافراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 130گرام چرس اور 42 کوڈین بوتلیںبرآمدکیں۔کھار پورہ علاقے میں پٹرولنگ کے دوران انچارج پولیس پوسٹ فرصل نے ایک گاڑی زیر نمبر DL9CP-2664 سے تلاشی کے دوران چرس کے 130گرام اور 42 کوڈین بوتلیںبرآمدکیں۔گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت وقار احمد ڈارساکن پادشاہی باغ سرینگر ،محمد اسلم وار ساکن آرونی بجبہاڑہ ، بلال احمد ہانجی ساکن کھارپورہ فرصل اور معراج الدین وانی ساکن نو پورہ کھار پورہ فرصل کے بطور ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں یاری پورہ تھانہ میں ایف آئی آر نمبر 21/2021 درج کیا ہے۔ اسی دوران بجبہاڑہ پولیس نے تل کھن علاقے میں زیرزمین چھپائی گئی منشیات کی بھاری کھیپ کوبرآمد کیا ۔ تل کھن کراسنگ پر قائم ناکہ پارٹی نے ایک شخص فاروق احمدبٹ ساکن مرہامہ کے قبضے سے کوڈین فاسفیٹ کی 10 بوتلیں برآمدکیں۔ اسے گرفتار کرکے پولیس تھانہ منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے ایف آئی آر نمبر 92/2021 کے تحت تھانہ بجبہاڑہ میں کیس درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی۔ تفتیشی ٹیم کو معلوم ہوا کہ وہ منشیات فروش سے منشیات خرید رہا ہے جس کی شناخت محمد اشرف خان ساکن تل کھن کے نام سے ہوئی ہے۔ اس اطلاع پر تھانہ بجبہاڑہ کی پولیس پارٹی نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے ہمراہ مذکورہ شہری کے گھر پر چھاپہ مارا۔ گھر اور صحن کی تلاشی کے دوران ، 34.7 کلو گرام چرس پاؤڈر ، 80 بوتلیں کوڈین فاسفیٹ اور اسپاسمرو پروسیون کے 4500 کیپسول زیرزمین برآمد کئے گئے جنہیں زیر زمین چھپایا گیا تھا۔
منشیات مخالف مہم
