منشیات مخالف مہم | اوڑی میں شہری گرفتار، ہیروئن جیسا مادہ ضبط

سرینگر//بارہمولہ پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران مین بازار اوڑی میںہیروئن جیسے مادہ کا ایک پیکٹ سمیت ایک شخص گرفتار کرلیا۔بارہمولہ پولیس نے اوڑی سومو اسٹینڈ کے نزدیک روزانہ کی طرح ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص عامر آفتاب مگرال ساکن سلطان ڈکی کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے پایا ۔ مذکورہ شہری نے پولیس کو دیکھ کرفرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اُسے پکڑ لیا اور تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران مذکورہ شہری کے قبضے سے ہیروئن جیسا مادہ برآمد کرلیا ۔اوڑی تھانہ میں اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 176/2020کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔سی این آئی