عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// منشیات کے کاروبار کے خلاف ایک اہم کارروائی میں، اننت ناگ میں پولیس نے منشیات فروش کی ایک جائیداد (دو منزلہ رہائشی مکان) پوشکریری، سری گفوارہ میں ضبط کر لی ہے۔مذکورہ جائیداد ایک منشیات فروش جاوید احمد بٹ ولد عبدالرزاق بٹ ساکنہ پوشکریری سری گفوارہ کی ہے۔ منسلک جائیداد جس کی قیمت 50 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، ایف آئی آر نمبر 58/2024 کے تحت جاری تحقیقات سے منسلک ہے۔