منجا کوٹ میں مویشی خانہ خاکستر

پرویز خان
منجا کوٹ //منجا کوٹ تحصیل میں آگ کی ایک وار دات میں ایک مویشی خانہ خاکستر ہو گیا ۔تحصیل کے داری دارا علاقہ کے محمد بشیر والد راج ولی کے مویشی خانہ میں آگ لگنے کی وجہ سے بھینس اور اس کا چھوٹا بچا جھلس گئے ۔مقامی لوگوں و اہل خانہ نے بتایا کہ مویشی خانہ میں اچانک آگ نمودار ہوگئی جبکہ اس کو کنٹرول کرنے کیلئے کوششیں کی گئی لیکن اس دوران مویشی خانہ مکمل تباہ ہو گیا ۔اہل خانہ نے بتایا کہ آگ وجہ سے ایک بھینس اور اس کا بچہ جھلس گیا ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثریں کو معاوضہ دیا جائے۔