منجا کوٹ میں مصوری مقابلے کا اہتمام کیا گیا

منجا کوٹ //فوج کی جانب سے راجوری ضلع کی منجا کوٹ تحصیل میں بچوں کیلئے ایک مصوری مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مصوری مقابلہ ’بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو‘’زمین کا تحفظ ‘وغیرہ کے عنوان کے زیر تحت منعقد کیا گیا تھا جس میں سکول کے بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔فوج نے بتایا کہ مذکورہ پروگرام کا اصل مقصد بچوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سکیموں کے سلسلہ میں بیدار کرنے کیساتھ ساتھ ان کو ایک موقعہ فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں ۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس مقابلے میں بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا جبکہ فوج کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔