منجا کوٹ //منجا کوٹ تحصیل کے موالکلہ علاقہ میں کھیلا جارہا ٹی 20کر کٹ ٹورنا منٹ اختتام پذیر ہو گیا جس میں پیر کلیوہ کنگز نے کامیابی حاصل کر لی ۔اس ٹور نامنٹ میں مختلف علاقوں سے کئی معروف ٹیموں نے شرکت کی جبکہ ٹورنا منٹ کا فائنل بہروٹ الیون اور پیر کلیوہ کنگز کے درمیان کھیلا گیا ۔پیر کلیوہ کنگز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20وروں میں 264رنز سکور کئے جس میں روہان مرزا نے 92رنز بنائے جبکہ بہروٹ کی ٹیم جواب میں 198رنز سکور کر کے آﺅٹ ہوگئی ۔میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر روہان مرزا کو مین آف دی میچ ایورڈ سے نوزا گیا جبکہ مین آف دی سیرز کا ایورڈ ثاقب مرزا کو دیا گیا ۔اس دوران معززین کی جانب سے کامیاب ٹیم میں انعامات و ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئی ۔
منجا کوٹ میںٹی 20ٹورنا منٹ اختتام پذیر
