منجاکوٹ //ڈاک بنگلہ منجاکوٹ میں پیرپنجال پیپلز ویلفیئر فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ استخار علی خان کی قیادت میں ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی ۔اس موقعہ پر استخار علی خان نے کہا کہ منجاکوٹ کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیںاور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔انہوںنے کہا کہ تحصیل منجاکوٹ میں ایس ڈی ایم کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کو منظوری دی جائے تاکہ اس سرحدی علاقے کے لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہوسکیں ۔انہوںنے کہاکہ اگر دیگر علاقوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی پوسٹیں دی جاسکتی ہیں توپھر منجاکوٹ کو کیوں یہ حق حاصل نہیں ہوسکتا۔ ان کاکہناتھاکہ علاقے کیلئے کالج کی منظوری نہ ہونا بھی بہت بڑی ناانصافی ہے جس سے تعلیم پر اثر پڑ رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے یہ علاقہ شدید متاثر ہوتاہے لیکن حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔اس موقعہ پر محمد معروف خان،نواز حسین شاہ،محمد رشید،افسر خان،بشارت حسین،چوکیدار خلیل،ظفر مرزا اور محمد فاروق بھی موجو دتھے۔