ملہ پورہ بارہمولہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل

 بارہمولہ //بارہمولہ میں ملہ پورہ نارواو سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں مسافروں اور ٹرنسپورٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی لوگو ں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملہ پورہ سے شیری تک یہ سڑک برسوں سے نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی اور ٹرانسپورٹروںکو سخت دقتوں کا سامنا ہے ۔ ایک مقامی شہری عبدالرحمان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگر چہ پچھلے ایک سال کے دوران اس سڑک کی تعمیر و کشادگی کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے تاہم سڑک کی حالت ابھی بھی انتی انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیںاور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے ۔ لوگوںنے سرکار سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کو آمدورفت کے قابل بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔