یو این آئی
بھُج//وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو گجرات کے بھُج میں دو سو بیڈ والے کے کے پٹیل سپر اسپیشلٹی اسپتال کو قوم کو وقف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آنے والے دس سال میں ریکارڈ تعداد میں نئے ڈاکٹر ملنے والے ہیں۔مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے اسپتال قوم کو وقف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سپر اسپیشلٹی اسپتال کچھ کے لاکھوں لوگوں کو سستی اور بہترین علاج کی سہولت مہیا کرائے گا۔انہوں نے کہا،‘‘یہ ہمارے فوجیوں ،نیم فوجی دستوں کے کنبوں کو اور صنعتی شعبہ کے متعدد لوگوں کے لئے بھی بہتریم علاج کی گارنٹی بن کر سامنے آئے گا۔ملک کے ہر ضلع میں میڈیکل کالج کی تعمیر کا ہدف ہو یا پھر میڈیکل ایجوکیشن کو سب کی پہنچ میں رکھنے کی کوشش ،اس سے آنے والے دس سالوں میں ملک کو ریکارڈ تعداد میں نئے ڈاکٹر ملنے والے ہیں۔آیوشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ مشن سے مریضوں کے لئے سہولیات اور بڑھیں گی۔آیوشمان ہیلتھ انفرااسٹرکچر مشن کے ذریعہ سے جدید اور کریٹیکل ہیلتھ کیئر انفرااسٹرکچر کو ضلع اور بلاک سطح تک پہنچایا جارہا ہے ۔’’وزیراعظم نے کہا،‘‘کچھ کی خصوصیت ہے کہ اکچھی بولو پھر و پوچھتے نہیں ہیں کہ آپ کس گاؤں کے ہیں،جس ذات کے ہیں۔آپ فوراً ہی ان ہوجاتے ہیں۔گجرات آج چاروں طرف سے ترقی کررہا ہے ۔ملک بھی اسے نوٹ کررہا ہے ۔’’مسٹر مودی نے کہا کہ بھُج میں ایک اسپتال کے قیام سے لوگوں کو سستی قیمت پر صحت کی اچھی سہولیات میسر آئیں گی۔ دو دہائیاں قبل گجرات کے نو میڈیکل کالجوں میں صرف 1,100 سیٹیں تھیں۔ آج ریاست میں ایک ایمس ہے اور 36 سے زیادہ میڈیکل کالج ہیں جن میں 6000 بچوں کو ڈاکٹر بنانے کا نظام ہے ۔ احمد آباد، راجکوٹ میڈیکل کالج کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے ۔ بھاو نگر میڈیکل کالج کی اپ گریڈیشن کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے ۔ احمد آباد کے سول اسپتال میں 1500 بستر ہیں۔