ملک کا توانائی و ماحولیاتی انڈکس

بلال فرقانی
سرینگر// ’ریاستی توانائی و ماحولیاتی انڈکس‘ میں جموں کشمیر سب سے نچلے پائیداں پر ہے۔ نیتی آیوگ کی طرف سے جاری’اسٹیٹ انرجی اینڈ کلائمیٹ انڈیکس ‘ رپورٹ پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ 29.3کے مجموعی اسکور کے ساتھ جموں و کشمیر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 32 ویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق مرکزی زیر انتظام علاقوںکے زمرے میں،  جموں کشمیرچھٹے نمبر پر ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چندی گڑھ، دہلی اور دمن اور دیوودردا اور نگر حویلی مشترکہ سب سے اوپر تین  پائیدانوں پر ہیں، اور انڈمان نکوبار، جموں و کشمیر اور لکش دیپ سب سے نیچے کے تین پائیدانوں پر ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بہتر موازنہ کے لیے بڑی ریاستوں، چھوٹی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درجہ بندی کی گئی ہے۔جموں اور کشمیر کے اعداد و شمار میں لداخ شامل ہے جو 31 اکتوبر 2019 سے ایک علیحدہ مرکزی زیر انتظام علاقے کے طور پر کام کر رہا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لداخ کے لیے علیحدہ ڈیٹا کی عدم دستیابی کی وجہ سے، لداخ کو اس زمرے میں علیحدہ مرکزی زیر انتظام خطے کے طور پر نہیں دکھایا گیا ہے۔ تاہم زمرے کے اگلے دور سے، جموں کشمیراور لداخ کے لیے علیحدہ اعداد شمار جمع کیا جائیں گے۔ ریاستی توانائی و ماحولیاتی زمرے کی6 پیمانوں پر کارکردگی کی بنیاد پر زمرہ بندی کی گئی ہے جس میں تونائی کی استحقامت،رسائی اور حصولیابی،صاف توانائی ،ماحولیاتی پائیداری اور نئے اقدامات شامل ہیں۔