نئی دہلی، 26 دسمبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کی صورتحال میں کچھ بہتری آئی ہے، جہاں ایک طرف سات ہزار سے کم نئے کیسز درج ہوئے ہیں، وہیں مرنے والوں کی تعدادمیں بھی کمی آئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی اموات کی شرح 1.38 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ہفتہ کے روزملک میں 6987 نئے کیسز درج ہوئے اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,47,86,802 ہو گئی ہے۔ اس دوران 32 لاکھ 90 ہزار 766 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئ اور اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن ایک ارب 41 کروڑ 37 لاکھ 72 ہزار 425 ہوگئی۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کل 422 کیسز درج کیے گئے ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 7091 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 30 ہزار 354 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز266 سے گھٹ کر 76766 رہ گئے ہیں اور،162 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,79,682 ہو گئی ہے۔
ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.40 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 0.22 فیصد اور اموات کی شرح 1.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔