سرینگر//بھارت میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 48513کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوئے اور اس طرح ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد15لاکھ سے تجاوز کرکے 1531669تک پہنچ گئی۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق اس دوران ملک میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر988029تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہوئی 768ہلاکتوں سے کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد34193ہوگئی ہے۔
اس وقت ملک میں کورونا کے 509447 متحرک کیس ہیں جبکہ مریضوں کی شفایابی کی شرح64.51فیصد تک بڑھ گئی ہے۔