نئی دہلی// ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی کورونا کے نئے کیسز کی رفتار کم ہونے کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے ، جبکہ فعال کیسز کی شرح 2.5 فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے۔
ہفتہ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19079 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی22926 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 99.06 لاکھ اور اس کی شرح بڑھ کر 96.12 فیصد ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 4071 سے کم ہوکر 2.50 لاکھ اور شرح 2.43 فیصد ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 224 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر149218 ہوگئی اور اس کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔