ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 96 لاکھ کے قریب

 نئی دہلی// ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں کچھ دن سے کمی کے باوجود متاثرہ افراد کی تعداد 96 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے وہیں اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ کر 90 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔پچھلے پانچ دنوں سے کرونا کے نئے معاملے 40 ہزار سے کم رہے ہیں اور صحت مند افراد کا تناسب اس سے کہیں زیادہ ہے جس کی وجہ سے فعال معاملوں کی شرح کم ہوکر 4.35 فیصد ہوگئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36595 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 95.71 لاکھ ہوگئی ہے ۔ اس دوران 42916 مریض صحتمند ہوئے اور اس کے ساتھ ری کوری کی شرح بڑھ کر 94.20 فیصد ہوگئی۔ اب تک 90.16 لاکھ مریض اس بیماری کو شکست دے چکے ہیں۔ نئے معاملوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کے معاملوں میں 6861 کی کمی واقع ہوئی اور ان کی تعداد کم ہوکر 4.16 لاکھ رہ گئی ہے ۔ اسی عرصے میں 540 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 139188 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح ابھی 1.45 فیصد ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 8066 مریض صحتمند ہوئے ، حالانکہ یہاں سب سے زیادہ 115 افراد کی موت بھی ہوئی۔ ریاست میں سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہوکر 86612 ہوگئی ہے ۔ اموات کی تعداد بڑھ کر 47772 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 17 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے ۔کیرالا میں صحت مند مریضوں کی تعداد 5.56 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور فعال معاملات 245 کم ہوکر 61342 ہوچکے ہیں جبکہ 2329 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں سرگرم معاملات کی تعداد 1182 سے گھٹ کر 29120 ہوگئی ہے ۔ وہیں اس بیماری سے 9424 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ 5.43 لاکھ سے زیادہ مریضوں کورونا سے آزاد ہوئے ہیں۔جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 539 بڑھ کر 24708 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11821 ہوگئی ہے اور اب تک 8.52 لاکھ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔