نئی دہلی// ملک میں لگاتار تین دن تک کورونا وائرس کے فعال کیسوں میں اضافے کے بعد ہفتہ کو پھر اس میں کمی آئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے41322 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 93.51 لاکھ سے زائد ہوگئی۔
ملک کے اندر کورونا ہلاکتوں کی تعدادایک لاکھ36ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
نئے کیسوں کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ایکٹیو کیس میں 615 عدد کی کمی آئی ہے جس سے یہ تعداد 454940رہی۔