Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ملک میں کورونامعاملات90لاکھ سے متجاوز

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 21, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 نئی دہلی// ملک میں کورونا کیسز90 لاکھ سے متجاوز ہو گئے ہیں حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ریکوری شرح بڑھ کر 93.60 فیصد ہو گئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کووِڈ۔19 کے 45,882 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 90.04 لاکھ ہو گئی ہے ۔ فعال کیسز میں 491 کا اضافہ ہونے کے بعد یہ تعداد 4,43,794 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 44,807 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 84.28 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ دریں اثناء مزید 584 مریضوں کی موت ہونے کے بعد ہلاکتوں کے اعداد و شمار 1,32,162 ہو گئے ہیں۔ملک میں فعال کیسز کی شرح 4.93 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.47 ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں اترپردیش میں سب سے زیادہ 803 فعال کیسز سامنے آئے ، اس کی بہ نسبت کیرالا میں 1164 فعال کیسز کم ہوئے اور یہاں صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 6860 ہو گئی ہے ، وہیں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 154 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ کووِڈ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 80,728 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس دوران 154 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 46,356 ہو گئی ہے ، وہیں ابھی تک 16.35 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس کوشکست دے چکے ہیں۔کیرالا میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4.75 لاکھ سے زیادہ ہو گئی اور فعال کیسز کم ہو کر 68,352 رہ گئے ہیں جبکہ 1969 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ قومی راجدھانی میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 43,221 ہو گئی ہے ۔ یہاں 8041 متاثرین اپنی جان سے جا چکے ہیں جبکہ 4.59 لاکھ سے زیادہ مریض اب تک صحتیاب ہوئے ہیں۔جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں 23 بڑھ کر 25,188 ہو گئی۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 11,604 پہنچ گیا ہے اور اب تک تقریباً 8.30 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اس دوران فعال مریضوں کی تعداد میں 516 کم ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 16,000 ہو گئی۔ ریاست میں اب تک کورونا سے 6910 افراد کی موت ہوئی ہے اور 8.35 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اس میں دوران کورونا کے فعال کیسز میں 212 کی کمی آنے سے ان کی تعداد کم ہو کر 22,757 ہو گئی اور اس وبا سے اب تک 7480 افراد کی موت بھی ہوئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 4.88 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ تملناڈو میں فعال کیسز میں 563 کی کمی درج کی گئی اور یہ تعداد کم ہو کر 13,907 ہو گئی ہے اور ابھی تک 11,550 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اڈیشہ میں فعال کیسز کم ہو کر 7400 ہو گئے ہیں اور 1592 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسز کم ہو کر 12,515 ہو گئے ہیں اور 1423 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 2.47 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز میں 423 کم ہونے کے بعد تعداد کم ہو کر 25,873 ہو گئی ہے اور 7873 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اس ریاست میں اب تک 4.11 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب میں فعال کیسز 6194 ہیں اور وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 1.33 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اب تک 4556 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 462 بڑھ کر 9800 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 1.75 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور 3830 افراد کی اس وبا کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ گجرات میں فعال کیسز بڑھ کر 12,677 ہو گئے ہیں اور 3830 افراد کی موت ہوئی ہے اور 1.75 لاکھ افراد اس بیماری سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ بہار میں فعال کیسز 5349 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا سے 1209 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 2.21 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہوئے ہیں۔کورونا وبا سے اب تک چھتیس گڑھ میں 2672، راجستھان میں 2116، ہریانہ میں 2113، جموں و کشمیر میں 1618، اتراکھنڈ میں 1133، آسام میں 969، جھارکھنڈ میں 937، گوا میں 670، پدوچیری میں 609، تریپورہ میں 365، ہماچل پردیش میں 488، چنڈی گڑھ میں 254، منی پور میں 231، میگھالیہ میں 104، لداخ میں 95، سکم میں 95، اینڈمان اینڈ نیکوبار میں 61، ناگالینڈ میں 54 ، اروناچل پردیش میں 498 اور دادر۔ناگر حویلی اینڈ دمن۔دیو میں دو افراد کی موت ہوئی ہے ۔یو این آئی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقامی زبانیں ملکی ثقافت کازیور انگریزی بولنے والوں کو عنقریب شرم آئے گی:امیت شاہ
برصغیر
پنشنروں کی شکایات کا ازالہ ترجیح یکم سے30جولائی تک خصوصی مہم کاانعقاد ہوگا:ڈاکٹرجتندرسنگھ
برصغیر
سونیا گاندھی ہسپتال سے رخصت، کانگریس رہنما کی صحت میں بہتری
برصغیر
مودی غیرملکی دورے کے بعد وطن واپس آج بہاراوراُڑیشہ کے دورے پرروانہ ہوں گے
برصغیر

Related

برصغیر

ملک میں کورونا سے متاثرہ 17164 مریض صحت یاب، فعال کیسز چھ ہزار سے کم

June 19, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ملک میں انگریزی بولنے والے جلد ہی شرمندہ ہوں گے، ایسا معاشرہ بننا زیادہ دور نہیں: امیت شاہ

June 19, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

مسائل کا حل میدان جنگ میں نہیں ، بات چیت اور سفارت کاری آگے بڑھنے کا واحد راستہ :وزیر اعظم مودی

June 19, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ایران میں پھنسے کشمیری طلبا کے ایک گروپ کی وطن واپسی

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?