ملک محفوظ ہاتھوں میں رُکیں گے نہیں: وزیر اعظم

نئی دہلی //پلوامہ حملے کے بعد پاکستان پر جوابی کارورائی کے بعد وزیراعظم مودی نے کہا 'ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے اورآج پورا ملک بے حد خوش ہے ۔ راجستھان کے چرو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  مودی نے کہا کہ آپ کا پردھان سیوک کام کررہا ہے کیونکہ ہمارے لئے ملک پہلے ہے۔ ہم لوگ 'جے جوان، جے کسان اورجے وگیان' کے احساس سے آگے بڑھ رہے ہیں۔مودی نے کہا کہ میں ملک کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ ملک ایک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں آج خوشی کا ماحول ہے۔ ملک سے بڑھ کرکچھ نہیں ہوتا ہے۔ نہ اٹکیں گے، نہ رکیں گے، ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ویرسپوتوں کی ماتاوں کوسلام کرتے ہیں۔