سرینگر // لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کوجمعہ کی صبح پولیس نے ایک بار پھرگرفتار کرلیا ۔ علی الصبح پولیس نے ملک کے گھر کا گھیرائو کرلیا اور انہیں گرفتار کرلینے کے بعد فوراً کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ فرنٹ کے ایک ترجمان نے ملک کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دینا نام نہاد حکمرانوں اور انکی پولیس و انتظامیہ کا محبوب مشغلہ بن چکا ہے۔