ملزمان جیل میں ہیں، احتجاج کیوں؟:نعیم اختر

 سرینگر// ریاستی حکومت کے ترجمان اور وزیرتعمیرات نعیم اختر نے کہا ہے کہ کھٹوعہ عصمت ریزی اور قتل کیس کو پہلے ہی حل کیا گیا ہے تو احتجاج کا اب مقصد کیا؟۔سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے تحریرکھٹوعہ واقعہ پر احتجاج کرنے کا کوئی بھی مقصد نہیں ہے،کیونکہ کیس کو پہلے ہی حل کیا گیا ہے،اور ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے دکھیلا گیا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ’’احتجاج کس بات پر ہو رہا ہے؟،کیس کو حل کیا گیا،چارج شیٹ پیش کیا گیا،ملزمان حراست میں ہیں،سماعت ہو رہی ہے،جو لوگ غریب کھٹوعہ کی لڑکی کے نام پر ہنوز پتھرائو کر رہے ہیں،صرف ریاست کی شبیہ اور مفادات کو زک پہنچا رہے ہیں‘‘۔