فیاض بخاری
بارہمولہ//بارہمولہ پٹن میں بی ایس این ایل کا ایک ملازم ڈیوٹی کے دوران کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ ادھرٹنگمرگ میں ایک سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوئی ۔ پٹن علاقے میں ہفتہ کی دوپہر بی ایس این ایل ایکسچینج پٹن میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازم کو ڈیوٹی کے دوران بجلی کا جھٹکا لگا۔انہوں نے بتایا کہ مشتاق احمد میر (48) ولد ولی محمد میر ساکن تانترے پورہ پٹن کو فوری طور پر ایس ڈی ایچ پٹن منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ادھر ٹنگمرگ میں ہفتہ کی دوپہر گجرات کا ایک سیاح اچانک بے ہوش ہو گیا اور اس کی موت ہو گئی۔ سیاح وریندر جمنا داس وورا ولد جمنا داس وورا ساکن جام نگر گجرات اچانک بے ہوش ہوگیا۔اسے اس کے رشتہ داروں نے علاج کے لیے ٹنگمرگ لیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔