ملازمین کے تبادلہ وسبکدوشی کے سلسلہ میں الوداعیہ تقاریب

منڈی//حال ہی میںتبدیل ہوئے تحصیلدار منڈی کے اعزازمیں سول سوسائٹی منڈی اوررہبرتعلیم ٹیچرایسوسی ایشن منڈی نے الگ الگ الوداعی تقریبات کااہتمام کیاگیا۔ ہائر سکینڈری سکول منڈی میں سول سوسائٹی منڈی کے چیئرمین غلام عباس کی طرف سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ظہیرراناکی بطورتحصیلدارعوام منڈی کیلئے خدمات کواُجاگرکیا۔انہوں نے کہاکہ موصوف نے عوام کے مسائل کوسمجھ کران کاازالہ کرنے میں کوئی کسرباقی نہیں رکھی۔ دریں اثنا رہبر تعلیم ٹیچر ایسوسیشن کی جانب سے بھی ایک الودعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی اورتحصیلدارموصوف کی خدمات کوسراہا۔