ملازمین کو یومِ جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنے کی ہدایت

 
جموں//حکومت نے جمعرات کو جموں میں تعینات سرکاری اور پبلک سیکٹر کے اداروں کے تمام افسران اور ملازمین کو حکم دیا کہ وہ اپنی سرکاری ڈیوٹی کے ایک حصے کے طور پر 26جنوری کی تقریب میں شرکت کریں۔
 
حکومت کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے ، ’’یوم جمہوریہ – 2022 کی مرکزی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم، جموں میں منعقد کی جا رہی ہے، جہاں لیفٹیننٹ گورنر تقریب کی صدارت کریں گے اور سلامی لیں گے‘‘۔ 
 
مزید،جموں میں تعینات سرکاری اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگز کے تمام افسران/ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی سرکاری ڈیوٹی کے ایک حصے کے طور پر تقریب میں شرکت کریں۔
 
 پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کے محکمے اور چیف ایگزیکٹوز اس تقریب میں اپنی اور ان کے ماتحت ملازمین کی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔