ڈوڈہ // ضلع کے جکیاس اور ٹانڈلہ تحصیلوں کے لوگوں نے زیر قیادت سابقہ سرپنچ لیاقت شیخ پی ایم جی ایس وائی محکمہ اور ضلع انتظامیہ کے خلاف ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقعہ پر لوگوں نے جکیاس سے ٹانڈلہ تک مکمل تعمیری کام کا مطالبہ کیا۔وہ سڑک کی مرمت کا بھی مطالبہ کر رہے تھے جو گُذشتہ چھ سالوں سے تشننہ تکمیل ہے۔ اس سڑک کا ایک کلو میٹر کافی عرصہ سے زیر التوا ہے جسکی وجہ سے ان علاقوں کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگ اس سڑک کی فوری تکمیل کا مطالبہ کر رہے تھے،تاکہ عوام کو راحت نصیب ہو۔