مفت کوچنگ مراکزکا قیام زیر عمل:سیکریٹری ایجوکیشن

 سرینگر//سیکریٹری ایجوکیشن فاروق احمد شاہ نے ریاست کے تمام چیف ایجوکیشن آفیسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ رمسا اور ایس ایس اے کے تحت مختلف مرکزی سکیموں کی عمل آوری اوربچوں کے تحفظ کے لئے غیر محفوظ عمارات کو منہدم کرنے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے،منتخبہ سکولوں کا درجہ بڑھانے،تعمیراتی کاموں کی نگرانی اوروزیر اعلیٰ سپر ۔50مفت کوچنگ اورونٹر سکولنگ کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے بذاتِ خود فیلڈدوروں کا اہتمام کرین تاکہ ملک کے تعلیمی میدان میں ریاست کو اول درجہ حاصل ہونے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوجائے۔انہوں نے چیف ایجوکیشن آفیسران کوکتابی میلوں کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کو ریاست کے دوردراز علاقوں میں تین دن کے اندر اندر مفت کتابیںفراہم کرنے کی ہدایت دی۔وہ ریاست کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں محکمے کے اعلیٰ آفیسران کی موجودگی میں کلہم تعلیمی سرگرمیوں کا جا ئزہ لے رہے تھے۔انہوں نے بڈگام میں دوسو آئوٹ آف سکول بچوں کے اندراج،بانڈ ی پورہ کے طالب علموں کی قومی سطح کے کلا اُتسو پروگرام میں جگہ پانے اور اننت ناگ میں ایل کے جی کلاسز کی شروعات پر متعلقہ چیف ایجوکیشن آفیسران کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات بچوں کو تعلیم کی طرف دلچسپی بڑھانے کے لئے لازمی ہیں۔انہوں نے ریاست میں مفت ونٹرکوچنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ریاست کے ہر تعلیمی زون میںدس ونٹر مراکز کا قیام عمل میںلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ دس ونٹرمراکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ دس ہزار طالب علموں کے لئے سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت تعلیمی دوروں کا اہتمام کررہا ہے جس سے تعلیمی سرگرمیوں کو نئی جہت ملنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔انہوںنے حالیہ امتحانا ت کے نتائج کے سلسلے میں غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو کارروائی کرنے کے احکامات دئے اور کہا کہ اچھے نتائج کے حامل اساتذہ کی سراہنا کی جائے گی۔بعد میں انہوںنے ماڈل مڈل سکول کوٹھی باغ سرینگر میں آن لائین مڈ ڈے میل سکیم کا افتتاح کیا۔اُن کے ہمراہ ناظم تعلیمات کشمیر بھی تھے۔
 

وزیر اعلیٰ سپر ۔50کوچنگ پروگرام 

۔ 3ڈسمبر کو سکریننگ ٹیسٹ 

سرینگر//ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سپر۔50کوچنگ پروگرام کے لئے اندراج کی تاریخ پہلے ہی 28نومبر تک بڑھادی گئی ہے جب کہ سیکریننگ ٹیسٹ کے لئے 3دسمبر اتوار کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ڈی ایس ای کے،کے مطابق فزیکس،کمسٹری اور بائیولوجی مضامین کے لئے امیدواروں کا سیکریننگ ٹیسٹ 11بجے سے12.30تک لیا جائے گا۔جب کہ فزیکس ،کمسٹری اورمیتھ مضامین کیلئے امیدواروں کا ٹیسٹ3ڈسمبر کو 2بجے سے 3.30بجے تک لیا جائے گا۔نتائج کا اعلان 6ڈسمبر کو لیا جائے گاجب کہ منتخب امیدواروں کے لئے کوچنگ مراکز کا اعلان 7ڈسمبر کو ہوگا۔کلاس ورک کا آغاز 11ڈسمبر بروز سوموار سے ہوگا۔سکریننگ ٹیسٹ کے لئے ایڈمٹ کارڈ29نومبر تک www.dsek.nic.inسے ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔