مغل میدان میں صحت میلہ کا انعقاد، محکمہ فوڈ سیفٹی کی فعال شرکت

 کشتواڑ//علاقہ مغل میدان میں صحت میلہ کا انعقاد 11 آر آر کے تعاون سے کیا گیا تھاجبکہ تقریب کا افتتاح ڈی سی کشتواڑ نے کیا جنہوں نے اپنے افسران کے عملے کے ساتھ سٹالز کا معائنہ کیا۔انہوں نے مختلف سکیموں کے اغراض و مقاصد پر مکمل غور و فکر کے ساتھ عوام سے خطاب کیا اور صحت میلوں کے موضوع کے ساتھ ساتھ صحت میلوں کے پیغام پر روشنی ڈالی۔ پی آر آئی ممبران ، ڈاکٹر، پیرا میڈیکس، فرنٹ لائنرز ورکر نے بھی شرکت کرکے اس طرح کے پروگراموں کے فوائد پر روشنی ڈالی گی۔ طارق احمد بٹ اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی کشتواڑ نے بھی اس طرح کی شاندار ورکشاپ کی اہمیت کو بیان کیا اورکشتواڑ کے عوام کو ایٹ رائٹ چیلنج کا حقدار بننے پر مبارکباد پیش کی جس کا آغاز حکومت ہند نے ایف ایس ایس اے آئی  کے ذریعے کیا، اور تمام شرکاء کی توجہ عصری اپڈیٹس کے ساتھ ایٹ رائٹ انیشیٹوز کے فوائد کی طرف مبذول کرائی۔انھوں نے عوام کو واکتھون میں شرکت کی دعوت بھی دی جو یہاں کشتواڑ میں ایٹ رائٹ چیلنج کی آخری پہل ہوگی۔