پونچھ //جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے منشیات مخالف مہم کے دوران مغل شاہراہ پر 30کلو فکی سمت ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔انچارج پولیس پوسٹ بہرام گلہ کی قیادت میں پولیس کی طرف سے مغل شاہراہ پر لگائے گئے ایک ناکے کے دوران گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک ٹرک زیر نمبر PB05AB-5858کی تلاشی کے دوران پولیس نے اسمگل کی جارہی 30کلو فکی کو ضبط کر لیا ۔پولیس نے ملزم جس کی شناخت ہرجیت سنگھ ولد جگندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے ،کو موقعہ سے ہی گرفتار کرتے ہوئے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 176/2019درج کر تے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔