معروف صحافی کمال خان کا انتقال

لکھنو// اترپردیش کے سینئر صحآفی کمال خان کا جمعہ کی صبح دل کا دورہ پڑجانے سے انتقال ہوگیا۔ وہ تقریباً 61برس کے تھے۔
 
اہل خانہ نے بتایا کہ صبح تقریباً چار بجے کمال نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
 
خان طویل عرصہ سے این ڈ ی ٹی وی سے منسلک تھے اور اپنی بے باک انداز اور غیرجانبدارانہ صحافت کے لئے جانے جاتے تھے۔
 
ان کی بیوی روچی کمار انڈیا ٹی وی میں نامہ نگار کے طورپر پر کام کرتی ہیں۔
 
ان کا ایک بیٹا ہے۔ آنجہانی صحافی کی آخری رسومات آج شام عیش باغ قبرستان میں اداکی جائیں گی۔
 
صحافی کے انتقال پر اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی، کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو سمیت تمام سیاسی ہستیوں کے علاوہ سماجی خدمت گاروں اور صحافیوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور آنجہانی کی روح کو سکون کے لئے دعا کی ہے۔