معروف خان کی پی ڈی پی میں بطورجنرل سیکریٹری تعیناتی

مینڈھر //بار ایسو سی ایشن پونچھ کے صدر اور پی ڈی پی سنیئرلیڈر ایڈووکیٹ محمد معروف خان کو پارٹی ریاستی جنرل سیکریٹری اور پونچھ وراجوری اضلاع کا انچارج بنائے جانے پرجہا ں خطہ پیر پنچال میں پارٹی لیڈران و کارکنوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے وہائیں پارٹی کی مینڈھر اکائی کی جانب سے موصوف کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے درجنوں لیڈران و سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کرتے ہوئے پارٹی اعلیٰ کمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ موصوف کو پارٹی میں ایک اہم عہدے پر فائز کئے جانے کے بعد پارٹی زمینی سطح پر خطہ پیر پنچال میں مزید مضبوط ہو گی ۔خطہ پیر پنجال سے پارٹی ضلع وزونل اکائیوں کے عہدیداران اورلیڈران نے محمد معروف خان کو یہ ذمہ داری سونپے جانے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس عمل سے سرحدی اضلاع پونچھ اور راجوری میں پارٹی کیڈر میں نیا جوش پیدا ہو گا ۔مینڈھر میں منعقدہ تقریب کے دوران پارٹی اکائی کے کارکنوں کیساتھ ساتھ سرپنچوں اور پنچوں کیساتھ ساتھ سب ڈویژن کے معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ خطہ پیر پنجال میں پارٹی کی مضبوطی کے لئے محمد معروف خان کو ذمہ داری سونپنے کا جوفیصلہ لیاگیا ہے کہ وہ تاریخی ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کومحمد معروف خان جیسے دور اندیش، مخلص لیڈر کی جہاں ضرورت تھی وہائیں موصوف خطہ کے سبھی طبقہ جات میں یکساں مقبولیت کے حامل ہیں کیونکہ پارٹی سنیئر لیڈر لوگوں کے جذبات واحساسات سے بخوبی واقف ہیں اور اْن کی بہتر اور موثر ترجمانی کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس موقعہ پر اس موقعہ پر سٹیٹ سیکریٹری جاوید چوہدری ،خرشید احمدخان ،ایڈوکیٹ عمر فاروق خان ،ایڈوکیٹ اکبر خان ،سلیم چوہدری ،عدالت خان ،حسان اکرم خان ،سعید خان ،محمد شوکت ودیگران بھی موجود تھے ۔