معراج العالم کی اختتامی تقار یب آج

سرینگر// معراج العالم کی اختتامی تقر یب آ ج یاست بھر میںمذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے ۔اس مناسبت سے سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقدہو رہی ہے جہاں پنجگانہ نماز وں کے بعدعقیدتمندموئے مقد سؐ کے دیدار سے فیضیاب ہونگے۔درگاہ حضرت بل جانے والی سڑکوں کا ایک ہفتہ قبل ہی چراغاں کیا گیا ہے اور درگاہ حضرت بل کو بجلی قمقموں سے سجایا گیا ہے جو دلفریب مناظر پیش کررہے ہیں۔زیارت گاہوں، خانقاہوں اور مساجدمیں خصوصی دعائوںکا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ علماء اورائمہ مساجدمعراج العالم پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے ۔ادھر صوبائی انتظامیہ کشمیر اورضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں ،جموں وکشمیربنک اورکچھ رضاکار انجمنوں واداروں کے اشتراک سے درگاہ حضرتبل آنے والے لوگوں کوہرممکنہ سہولیات بہم رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ شہرسرینگر اوروادی کے مختلف علاقوں سے حضرتبل پہنچنے والی نجی اورمسافربردار گاڑیوں کیلئے ٹریفک نظام کا اعلان کیاہے ۔ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے الگ الگ روٹ مقررکئے گئے ہیں۔ زیارت نقشبند صاحب، خانقاہ معلی سرینگر ،زیارت مخدوم صاحب ، زیارت دستگیر صاحب،جناب صاحب صورہ ، آثار شریف شہری کلا ش پورہ،درگاہ عالیہ بارہمولہ ،آثار شریف پنجورہ شوپیان ،چرار شریف،پلوامہ ،اننت ناگ،قاضی گنڈ اور شوپیان میں بھی معراج العالم کی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ دیگر قصبوں اور دیہی علاقوں میں بھی اس حوالے سے خصوصی تقاریب اور روح پرور مجالس کا اہتمام ہورہا ہے۔