نئی دہلی // راجہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے مطالبہ کیا ہے کہ سنیچر کو پلوامہ میں جو 7شہری ہلاکتیں ہوئیں انکی تحقیقات کی جائے، نیز سرکای فورسز کو ہدایت دی جائے کہ وہ شہریوں پر فائرنگ نہ کریں۔آزاد نے کہا’’ یہ ہمیشہ قابل تحسین اقدام ہوتا ہے جب ہماری فورسز جنگجوئوں کو ہلاک کرتی ہے، لیکن تب درد ہوتا ہے جب بے گناہ شہری مارے جاتے ہیں،پلوامہ میں 7شہریوں کی ہلاکت قابل قبول نہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’ معاملہ کی تحقیقات ہونی چاہیے، سیکورٹی فورسز سے کہا جائے کہ وہ شہریوں پر فائرنگ نہ کریں،تاکہ پلوامہ جیسی صورتحال مستقبل میں پیش نہ آئے‘‘۔