مظفرآباد//پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں 13جولائی 1931کے شہدائے کشمیر کے حوالے سے یوم شہداءمنایا گیا ،جس دوران کئی مقامات تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔مقررین نے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کرےں۔سرکاری و غیرسرکاری جماعتوں اور اداروںسے وابستہ سےنکڑوں کارکنان نے مظفر آبادمےں مختلف رےلےاں اوراجتماعات منعقد کر کے شہدائے کشمیر کو خراج پیش کیا ۔ضلع ہےڈکوارٹر بھمبر مےں ڈپٹی کمشنر کی صدارت مےں اجتماع منعقد کےا گےا جس مےں مختلف سےاسی و غےر سےاسی تنظےموں ،وکلاءاور مےڈےا نمائندگان نے شرکت کی۔پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی حکومت کی کال پر پورے پاکستانی زیر انتظام کشمےر مےں تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور اسلامی ممالک کی تنظےم او آئی سی سے مطالبہ کےا گےا کہ وہ کشمےرےوں کی حق خودارادےت کے لئے جاری جدو جہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرےں ۔ادھرجماعت اسلا می بھمبر کی طرف سے ’تحر یک آزادی کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں ‘کے موضوع پر منعقد ہ سمینار سے راجہ بدر حسین ایڈوکیٹ و دیگر مقرر ین نے خطا ب کیا۔