جموں// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے شیرکشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر ل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی آف جموں ( سکاسٹ ۔ جے) کے طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے اُن پر زور دیاکہ وہ اَپنی ڈگری اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوکری کے خواہشمند نہ ہوں ۔اُنہوں نے کہا کہ زرعی ایک عظیم شعبہ ہے جہاں آپ بہترین خدمات انجام دے سکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وہ تخلیقی تصورات اور ہنروں کو اَنٹرپرینیورشپ کی ترقی اور مقامی زرعی پیداوار کو قومی اور بین الاقوامی مصنوعات کے طور پر اِستعمال کرسکتے ہیں۔اُنہوں نے طلاب کو یہ بھی یقین دِلایا کہ اِنتظامیہ ان کے شعبے کی ترقی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔مشیر موصوف نے طلاب کے ساتھ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کی اِنتظامیہ کی طرف سے کئے گئے مختلف ترقی پسند اقدامات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مشیرموصوف نے طلاب کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر نے کاروبار شروع کرنے کی خاطر مالی مدد فراہم کر کے بہتر معاش کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے مشن یوتھ شروع کیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہرضلع میں ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹربنائے گئے ہیں جوکہ نوجوانوں کی فعال شمولیت سے چل رہے ہیں۔ان ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹروں کا مقصد بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مشاورت اور منظم مدد فراہم کرنے کے علاوہ دانشور انہ او رپیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تلاش کرنے اور ان کے پہچاننے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔مشن یوتھ ہنرکی ترقی ، سوشل انٹریکشن اور ترقی کے مواقع پر بھی توجہ دے گا۔