Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مشہد سے 600سے زائد طلبا ءترکمانستان سے انخلاء کے منتظر ۔104طلبا ءکاپہلا گروپ نئی دہلی پہنچا،9وادی پہنچ گئے،دیگر راستے میں

Mir Ajaz
Last updated: June 19, 2025 11:55 pm
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

 بلال فرقانی

سرینگر//600سے زیادہ ہندوستانی طلباء، جن میں سے زیادہ تر جموں و کشمیر سے ہیں، مشہد، ایران میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ ترکمانستان کے حکام نے مبینہ طور پر پیشگی انتظامات کے باوجود انہیں سرحد کے ذریعے داخلے سے منع کیا۔ ۔اطلاعات کے مطابق، طلباء کے گروپ کو ہندوستانی سفارت خانے نےترکمانستان کے راستے ہندوستان کے لیے ان کے متوقع انخلاء کے پہلے مرحلے میںبس کے ذریعے قم سے مشہد منتقل کیا تھا، جو کہ 1000کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ ہے ۔سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک والدین نے کہا’’یہ طالب علموں کی پہلی کھیپ تھی جس کی ترکمانستان کے راستے سے وطن واپسی کی توقع تھی۔

 

لیکن آج، ہم یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ترکمانستان نے انہیں سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں دی‘‘۔مقصود احمد نامی ایک والد نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ اُن کی بیٹی پچھلے تین دن سے مشہد میں تھی جہاں دیگر چھ سو سے زائد طلبا بھی موجود ہیں۔انہوںنے کہا کہ جمعرات کی صبح پانچ بجے سے آٹھ بجے تک طلبا کا جمع ہونا دوبار ہ شروع ہوگیا اور ہندوستانی سفارتخانے نے کچھ گاڑیوں پر مشتمل ڈیڑھ سو طلباء کو ترکمانستان کی سرحد تک لایا تاہم ترکمانستان کے حکام نے طلباء کو یہ کہتے ہوئے واپس بھیج دیا کہ سرحد بند کردی گئی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ بچوں کو دوبارہ مشہد لایاگیا ہے لیکن یہ شہر بھی محفوظ نہیںہےجو ترکمانستان کی سرحد سے بالکل قریب ہے اور جس کا ایئر پورٹ اسرائیلی بمباری سے مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ایک طالب علم نے بتایا کہ مشہد شہر میں تقریباً 700 طلباء جمع ہوئے ہیں اور ہندوستانی سفارت خانے کے اہلکاروں نے انہیں بتایا کہ انہیں جمعہ کو ترکمانستان لے جایا جائے گا۔انہوںنے کہا’’بہت سے طلباء اب بھی یہاں پہنچ رہے ہیں‘‘۔ترکمانستان سے ہندوستانی طلباء کو نئی دہلی لایا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق بہت سے دوسرے قطر کے راستے سفر کریں گے۔ایک اورطالب علم نے بتایا کہ سرحد پر درکار دستاویزات کو پورا کرنے کے بعد ان کا سفر اگلے دو دنوں میں طے ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ایک گروپ صبح روانہ ہوا تھا لیکن دستاویزات نامکمل ہونے کی وجہ سے انہیں واپس آنا پڑا‘‘۔سفر کے دوران اور مختلف شہروں میں نقل و حمل کے دوران طلباء کے ساتھ انٹرنیٹ مواصلاتی روابط ٹوٹ گئے ہیں۔اس نے خاندانوں کو پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے۔کشمیر میں والدین نے ایران میں کشیدگی بڑھنے کے بعد انخلا کی اپیل کی ہے۔اس دوران ایران سے انخلا کے بعد 94کشمیری طلبا ء سمیت104بھارتی طلباء پر مشتمل پہلا قافلہ نئی دہلی پہنچ گیا ہے اور ان میں سے 9ہوائی جہاز سے وادی میں اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر طلبا کو روڑ ٹرانسپورٹ بسوں کے ذریعے سرینگر لایا جارہا ہے۔جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے جمعرات کو کہا کہ 600طلبا کا دوسرا گروپ ہے، جسے قبل ازیں قم منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ تین دن تک رہے، انکا انخلا کا عمل فی الحال جاری ہے۔انہوں نے کہا”مشہد، ایران کےسرحدی شہر، قم سے تقریباً 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، جو سڑک کے ذریعے تقریبا ً15گھنٹے کا سفر ہے۔ طلبا کا تعلق اسلامی آزاد یونیورسٹی، ایران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز، اور شہید بہشتی یونیورسٹی سمیت مختلف اداروں سے ہے۔ توقع ہے کہ انہیں ترکمانستان منتقل کیا جائے گا اور کل دہلی روانہ کیا جائے گا‘‘ ۔اس سے قبل جمعرات کی صبح 94 کشمیری طلبا کو ایران سے نکال کر دہلی پہنچایا گیا ۔ تاہم بہت سے لوگوں کو کشمیر کے لیے آگے کے سفر کا انتظام خود کرنا پڑا۔9 طلبا اپنے خرچ پر سرینگر پہنچ گئے۔ واپس آنے والے 9 طلبا نے دلی سے سرینگر تک خود انتظام کیا کیونکہ تین دن تک گاڑیوںمیں سفر کرنے کے بعد وہ سرینگر تک ایک بار پھر گاڑیوں میں سفر کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔یہ 9طلبا اس پہلے گروپ میں شامل تھے جنہیں آپریشن سندھو کے تحت جنگ زدہ ایران سے شہریوں کو نکالا جارہا ہے۔ جمعرات کو علی الصبح پہلی انخلا کی پرواز110ہندوستانی طلبا کو لے کر قومی دارالحکومت پہنچی۔اس ہفتے کے شروع میں جموں و کشمیر کے 90 طلبا سمیت ان طلبا کو تہران سے آرمینیا منتقل کیا گیا تھا جب دھماکوں اور فضائی حملوں نے ایرانی شہروں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ریسکیو کا کام ہندوستانی سفارت خانے نے کیا تھا۔ طلبا نے کہا کہ انہوں نے ہندوستانی سفارت خانے اور آرمینیائی حکام کا ان کی فوری مدد پر شکریہ ادا کیا۔. وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ طلبہ کا استقبال کرنے دہلی ہوائی اڈے پر تھے۔بعد میں، ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا، “آپریشن سندھو کے ایک حصے کے طور پر ایران سے نکالے گئے 110 ہندوستانی شہریوں کے پہلے گروپ کا گھر پر گرمجوشی سے خیرمقدم کیا گیا، جو بیرون ملک اپنے شہریوں کی حفاظت اور بہبود کے لیے ہندوستان کی ثابت قدمی کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔” سنگھ نے تصدیق کی کہ آپریشن سندھو کے تحت انخلا کی کوششیں جاری ہیں، مزید پروازیں شیڈول ہیں۔انہوں نے کہا”ایک اور طیارہ جمعرات کو ہی روانہ ہونے کے لیے تیار ہے، ہم ترکمانستان سے لوگوں کو بھی نکال رہے ہیں، ہمارے مشنز 24 گھنٹے ہیلپ لائنز چلا رہے ہیں۔ جیسے جیسے حالات سامنے آئیں گے، مزید پروازیں چلیں گی۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں

Related

کشمیر

شہر میں گندے پانی کی سپلائی ، ٹیسٹنگ رپورٹوں میں انکشاف

July 19, 2025
کشمیر

فی طالب علم پر ایک سال میں 1 لاکھ روپے خرچ اساتذہ کو بہتر نتائج کیلئے جوابدہ بنانے کا فیصلہ

July 19, 2025
کشمیر

سی آئی کے کی کارروائی،10 افراد گرفتار

July 19, 2025
کشمیر

سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس دراندازی مخالف گرڈمضبوط

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?