مشرف شدید علیل

 اسلام آباد//یو این آئی// پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف جو کہ شدید علیل ہیں، ڈاکٹروں کی اجازت ملتے ہی انہیں دبئی سے پاکستان لے جایا جائے گا۔بیمار سابق آرمی چیف کے قریبی ساتھیوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں واپس لانے کے فیصلے کے بعد ان کا خاندان میڈیکل کلیئرنس کا انتظار کر رہا ہے ۔مشرف کے اہل خانہ کو بتایا گیا ہے کہ حتمی فیصلہ ہونے کے بعد ان کی واپسی کے لیے تمام ضروری قانونی انتظامات کیے جائیں گے ۔ تاہم ان کی واپسی ان کے ڈاکٹروں کی طبی رائے سے مشروط ہے ، جنہیں یہ قبول کرنا پڑے گا کہ کیا وہ دبئی سے پاکستان کاسفر ایئر ایمبولینس پرکر سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق صدر کا پہلا انتخاب اسلام آباد اور پھر کراچی ہوگا۔