سرینگر//مسلم لیگ کے چیرمین مشتاق الاسلام رہا ہوکر منگل کی شام گھر پہنچ گئے۔ پارٹی ترجمان محمد صعاد نے اپنے بیان میں کہا کہ مشتاق الاسلام گزشتہ سال جولائی میں گرفتار کئے گئے تھے اور گرفتاری کے ساتھ ہی انہیں سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بھلوال جیل منتقل کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ پولیس انتظامیہ نے انتقام گیری کے تحت ان پر فرضی الزامات عائد کئے تھے ۔ انھوں نے مشتاق الاسلام کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوٹ بھلوال سے ہریانہ کے ججر جیل منتقل کیا گیا اور اس دوران ان کے اہل خانہ سے ان کی کوئی ملاقات نہ ہونے دی گئی۔ ادھر پارٹی زعماء اور اراکین نے مشتاق الاسلام کی رہائی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اپنا عزم دہرایا۔