جموں//گوکہ جموں وکشمیر یوٹی کی سطح پر کورونا معاملات میں بتدریج کمی آرہی ہے تاہم جموں صوبہ میں مسلسل کشمیر صوبہ کے مقابلے میں زیادہ معاملات سامنے آرہے ہیں ۔اس کے علاوہ کئی دنوں تک کمی کے رجحان کے بعد جموںمیں اتوار کو کورونا معاملات میں اضافہ درج کیاگیا ہے اور تعداد276تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید ایک شہری کورونا کی وجہ سے فوت بھی ہوا ہے۔اس دوران صوبہ میں گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران مزید582افراد اس بیماری سے شفایاب ہوگئے ہیںجبکہ اس وقت بھی 2287افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع جموں میں96،ضلع اودھمپور میں 16،ضلع راجوری میں08،ضلع ڈوڈہ میں83،ضلع کٹھوعہ میں 14،ضلع سانبہ میں 02،ضلع کشتواڑ میں 03،ضلع پونچھ میں04، ضلع رام بن میں36اور ضلع رِیاسی میں14نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔جموں میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2,323تک پہنچ گئی ہے۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,23,52,006ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 13؍فروری 2022کی شام تک2,19,01,235نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,50,771 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک59,62,115افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں31,392اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔5,466فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,40,500اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق54,80,012اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔کووڈ ٹیکہ کاری کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23,903کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,11,06,507تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مسلسل کئی روز تک کمی کے بعد جموں میںکورونا معاملات میں پھر اضافہ | اتوار کو276معاملات ریکارڈ | مزید ایک شخص کی جان چلی گئی ،مجموعی ہلاکتیں2323،582شفایاب
