سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کے روز مزید12کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت ظاہر ہونے کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اندر ایسے مریضوں کی مجموعی تعداد380تک پہنچ گئی۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی ۔
انہوں نے کہا کہ آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں11کا تعلق وادی کشمیر جبکہ ایک کا تعلق صوبہ جموں کے کٹھوعہ ضلع سے ہے۔
اس طرح وادی کشمیر میں اب کورونا مریضوں کی تعداد324جبکہ جموں میں56ہوگئی ہے۔