جموں //وزیر اعظم نریندر مودی کیساتھ ویڈیوکانفرنس کے فوراً بعد لیفٹیننٹ گورنر نے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے موجودہ صورتحال کے مد نظر اولڈ ایج ہوموں میں مقیم اَفرادکی 100فیصد تشخیص عمل میں لانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے افسروں سے کہاکہ ریڈ زونوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے اشیائے ضروریہ کہ سپلائی یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوں نے مزید 3000کورنٹین بسترے اور کم از کم 2500آئیسولیشن کشمیر میں تیار رکھنے کی ہدایت دی ۔اسی طرح اُنہوں نے جموں میں 1500بسترو ں کا انتظامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے مزید نیوبلائز ر اور آکسیجن کنسٹروں کی وافر تعداد دستیاب رکھنے کے لئے بھی کہا۔