۔ 17ستمبر کوعوامی شکایات کی شنوائی کریں گے
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرفاروق احمد خان 17ستمبر (جمعرات) کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک گریوینس سیل چرچ لین سر ی نگر میں عوامی دربار منعقد کریں گے۔عوامی وفود اور اَفراد جو اَپنی شکایات یا مطالبات حکومت کی نوٹس میں لانے کے خواہشمند ہوں ،وہ مقرر مقام ، وقت ا ور تاریخ پر مشیر سے مل سکتے ہیں۔ملاقات کے لئے آنے والوں سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ جگہ کا دورہ کرنے کے دوران کووِڈ۔19 وَبا سے متعلق تمام صحت رہنما خطوط اور پروٹو کال پر سختی سے کار بند رہیں اور وفود تین اَفراد سے زیادہ پر مشتمل نہیں ہونی چاہیئے۔
12پروازوں میں 2254سرینگر وارد
سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے115ویں دِن 2254مسافروں کو لے کر12 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر1,594گھریلو پروازیںاُتریں ہیں جن میں 2,20,009مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,806مسافروں کو خصوصی اِنخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اَڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوراَپنے منازل کی طرف تما م اَحتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔
این آئی ائے اور اور محکمہ انکم ٹیکس کی مشترکہ کارروائی
صورہ میں بی ایڈ کالج اورڈلگیٹ میں ہوٹل پر چھاپے
سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی اور اور انکم ٹیکس محکمہ نے مشترکہ کاروائیوں کے دوران سرینگر میں ایک بی ایڈ کالج اور ایک ہوٹل پر چھاپے مارکردستاویزات کو ضبط کر لیا۔انکم ٹیکس محکمے نے بدھ کی صبح صورہ میں ایک بی ایڈ کالج پر چھاپہ مارا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا ہے ۔اس دوران چھاپہ مار ٹیم نے یہاں سے اہم دستاویزات اور بنک کھاتوں کی تفصیل ضبط کی ہے ۔اس کے علاوہ ڈلگیٹ علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں بھی چھاپہ مارا گیا۔جس دوران ہوٹل کی تلاشی لی گئی۔(ایجنسیز)
ٹی آر سی میں2ڈرائیور پولیس کی گرفت میں
مسافروں کو کروناکی جعلی رپورٹ فراہم کرنے کا شاخسانہ
سرینگر//سرینگر پولیس نے ٹی آر سی کے2 ڈرائیورں کو گرفتارکیا جو مسافروںکودھوکہ دیکر جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دے رہے تھے۔تھانہ پولیس کوٹھی باغ میں منگل کو سرینگر سے جموں جانے والے ایک کنبے نے یہ شکایت کی کہ وہ جموں جانے کیلئے ٹی آر سی سرینگر پہنچے جہاں پرانہیں 2 ڈرائیوروں نے یہ کہہ کر روک لیا کہ ان کے پاس سفر کیلئے ضروری دستاویزات (کووڈ19ٹیسٹ ) کی رپورٹ نہیں ہے ۔اس موقعہ پر گاڑی زیر نمبر JK03D-4447کے ڈرائیوراومکار سنگھ ولد سردار ٹھاکرر سنگھ ساکن نواب باغ جموں اور گاڑی زیر نمبر JK01AL-3612 کے ڈرائیور نذیر احمد کھانڈے ولد عبدلخاق ساکن بمنہ نے ان افراد کو بتایا کہ وہ آدھار کارڈ دیں تاکہ ہیلتھ ٹیم کے ذریعے ان کا کوویڈ ٹیسٹ کیا جائے ۔شکایت کندگان نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ ڈرائیوروں نے 15منٹ بعد انہیں کوویڈ کی رپورٹ تھما دی جس میں ان کا رپورٹ منفی دکھایا گیا تھا ۔رپورٹ ملنے پر مذکورہ کنبے کے افراد حیران ہوئے بغیر کوئی نمونہ حاصل کئے ،کس طرح کوویڈ ٹیسٹ کیا گیا ۔شکایت بملنے کے بعد پولیس کو ابتدائی تحقیقا ت کے دوران پتہ چلا کہ مذکورہ ڈرائیو لوگوں کو دھوکہ دہی دیکر اُن کی زندگی سے کھلواڑ کررہے ہیں ۔پولیس نے جائے موقعہ پر جاکر دونوں ڈرائیوئوںکے قبضے سے کووڈ نیگٹیو کے رپورٹ برآمد کئے ۔پولیس نے دونوں ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آرنمبر73/2020 متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا ۔ پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے اورمزید انکشافات متوقع ہیں ۔
سائیکل ریس27ستمبر کو
سرینگر //ضلع پولیس سرینگر27ستمبر کو سرینگر میں ایک سائیکل ریس کا اہتمام کر رہی ہے۔"PEADAL FOR PEACE" کے نام سے اس سائیکل ریس کیلئے رجسٹریشن عمل شروع ہوئی ہے ۔ ریس صبح ساڑھے 7بجے نہرو پارک سے باٹنیکل گارڈن تک ہو گی ۔اس ریس کو پولیس افسران ہری جھنڈیدکھا کر روانہ کریں گئے ۔ ہر ایک منتخب گروپ سے وابستہ شرکا ء کو پہلے 5مقامات پر جیت درج کرنے پر نقدی انعامات دیں جائیں گئے ۔دلچسپی رکھنے والے افراد 2 رجسٹریشن کاؤنٹروں یعنی نشاط چوک اور للت گھاٹ سرینگر میں 16 ستمبر سے 23 ستمبر 2020 تک اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
لاٹری کے نام پر دھوکہ دہی| لال چوک میں دکاندار گرفتار
سرینگر// پولیس نے لال چوک میں لاٹری ٹکٹوں کا غیر قانونی دھندہ کرنے والے ایک دکاندار کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم ائے روڈ لال چوک میں منظور احمد بٹ نامی دکاندار میونسپل قوانین کے خلاف ورزی کرکے لاٹری کے ذریعے قمار بازی کا دھندہ کرتا تھا ۔پولیس کے مطابق دکاندار لوگوں کے ساتھ ددھوکہ دہی کرکے لاٹری کے نام پر قمار بازی کا دھندہ کرتا تھا ۔پولیس نے اسے گرفتار کرکے اس کے خلاف پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں ایف آئی آر زیر نمبر74/2020 کے تحت کیس درج کیا ۔