ملازموں و امیدواروںکے کوڈ ٹیسٹ ،2 مثبت
حسین محتشم
پونچھ//ووٹوں کی گنتی سے قبل گنتی میں شامل ہونے والے ملازموں ،انتخابی امیدواروںاور دیگر افراد کی ضلع ہسپتال پونچھ میں کوڈ19کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے سپریڈنٹ ضلع ہسپتال پونچھ ڈاکٹر مشتاق حسین جعفری نے بتایا کہ ضلع تریاتی کمیشنر پونچھ کی ہدایت پر انہوں نے ووٹوں کی گنتی میں شامل ہونے والے ملازموں اور دیگر افراد کے نمونوں کی کرونا جانچ کی۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران ضلع ہسپتال پونچھ میں 410افراد کے نمونوں کی جانچ ہوئی جن میں 2 افراد کے رپورٹس مثبت آئی باقی سبھی لوگوں کی رپورٹس منفی آئیں۔انہوں نے کہا کی ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر تمام لوگ کوڈ انیس وبائی بیماری محفوظ رہیں محکمہ صحت اس
گول بازارمیں گندگی اور کھڑی گاڑیوں سے دکاندار پریشان
زاہد بشیر
گول//گول بازار کے دکاندار بازار میں کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے پریشان ہیں جبکہ نکاسی نالیوں کی ابتری اور غلاظت کی وجہ سے انہیں کوفت کاسامنا ہے ۔اس ضمن میںدکانداروں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران گول بازار میں گندگی ، نالیوں ک ناقص حالت اور کھڑی گاڑیوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔دکانداروں نے ایک یاداشت ایس ڈی پی او گول ، ایس ایچ او گول کو پیش کی جس میں انہوں نے حکام سے مطالبہ کیاکہ گول بازار میں کھڑی گاڑیوں سے وہ سخت پریشان ہیں کیونکہ گول میں بس اسٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے ہر ایک گاڑی بازار میں ہی کھڑی رہتی ہے جس وجہ سے دکاندار کافی پریشان ہیں ۔دکانداروں نے کہا کہ بازار میں نالیوںکی حالت ابتر ہے اور کافی گندگی کے ڈھیر جمع ہیں ۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گول بس اسٹینڈ کا کوئی حل ڈھونڈیں تا کہ بازار میں کھڑی گاڑیوں کو وہاںرکھا جا سکے اور باقی مسائل کی طرف بھی انتظامیہ سے توجہ دینے کی مانگ کی۔
ٹھاٹھری فیگسو میں گیس سلنڈردھماکہ سے آگ |2 منزلہ رہائشی مکان تباہ، اسباب خانہ راکھ میں تبدیل
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویڑن ٹھاٹھری فیگسو میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو منزلہ رہائشی جل کر تباہ ہوا۔پولیس ذرائع کے پیر کے روز ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ٹھاٹھری کے زہنیری گاؤں میں محمد رفیع لون ولد عبد القیوم کے رہائشی مکان میں گیس سلنڈر میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری مکان میں پھیل گئی۔اس دوران مقامی لوگوں موقع پر پہنچے اور بچاؤ کارروائی شروع کی تاہم تب تک دو منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوئی جس میں بڑے پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔
ہائی سکنڈری سکول دھاری ریلیوٹ میں معذور اور غریب بچوں میں وردیاں تقسیم
منجاکوٹ/پرویز خان/تحصیل منجاکوٹ کے گورنمنٹ ہائی سکنڈری اسکول دھاری رالیوٹ میں چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری گلزار حسین نے معذور اور غریب بچوں میں وادیاں تقسیم کی۔ اس موقع پر چیف ایجوکیشن آفیسر نے لیبارٹری روم اور چلڈرن پارک کا بھی افتتاح کیا۔چیف ایجوکیشن آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے بچوں سے کہا کہ وہ محنت اور دیانتداری سے اپنی تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہر قسم کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی کلاس سے لے کر آٹھویں تک کے تمام بچوں کو سرکار کی طرف سے وردیاں اور کتابیں مفت تقسیم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنی تعلیم حاصل کر سکیں ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ گورنمنٹ سکولوں میں بچوں کو بھیجیں تاکہ وہ تعلیم حاصل کرسکیں۔