مزید خبریں

 'مالی طور پر ناقابل عمل' ہونے کا شاخسانہ

جموں پونچھ ریلوے لائن پروجیکٹ پھر کھٹائی میں پڑگیا

نیوز ڈیسک
جموں//مرکزی حکومت نے 223 کلومیٹر طویل جموں-پونچھ ریلوے لائن پروجیکٹ کو "مالی طور پر ناقابل عمل" ہونے کی وجہ سے دوبارہ روک دیا ۔  ریل کی وزارت نے یہ معلومات جموں میں مقیم کارکن رمن شرما کی طرف سے رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) ایکٹ کے تحت دائر کی گئی دو درخواستوں کے جواب میں دی۔جموں اور سرحدی ضلع پونچھ کے درمیان راجوری کے راستے براڈ گیج لائن بچھانے کے منصوبے کی حتمی سروے رپورٹ 2018 میں پیش کی گئی تھی جس کی تخمینہ لاگت 22,771 کروڑ روپے تھی۔یہ دوسرا موقع تھا جب مرکزی حکومت نے اکھنور، سندربنی اور نوشہرہ جیسے اہم شہروں کو جوڑنے والے پروجیکٹ کو روک دیا ہے۔اس سے قبل مرکزی حکومت نے جنوری 2014 میں اس منصوبے کو روک دیا تھا۔7 اور 15 مارچ کو پروجیکٹس کے ڈائریکٹر اور ریلوے بورڈ کے سینٹرل پبلک انفارمیشن آفیسر (سی پی آئی او) پنکج کمار کے ذریعہ فراہم کردہ آر ٹی آئی جوابات کے مطابق، جموں اور پونچھ کے درمیان 223 کلومیٹر کی لمبائی والی نئی ریلوے لائن کا سروے -2017 18میں مکمل کیا گیا تھا لیکن "مالی طور پر ناقابل عمل" ہونے کی وجہ سے اس منصوبے کو آگے نہیں بڑھایا جا سکا۔انہوں نے کہا کہ سروے کو ریلوے بورڈ کی منظوری سے روک دیا گیا ہے۔جموں اور پونچھ کے درمیان ریل لائن فراہم کرنے اور بچھانے کے لیے وزارت ریلوے کے پاس زیر التواتاریخ کے مطابق کسی اور تجویز کے بارے میں درخواست گزار کے سوال کے جواب میں، ریلوے بورڈ نے نفی میں جواب دیا اور کہا کہ "فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے"۔جموں کو سرحدی اضلاع پونچھ اور راجوری سے ملانے کے لیے لوگوں کی طرف سے ایک طویل عرصے سے ریلوے لائن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ لوگ پرامید ہو گئے کہ سروے 2008 میں کیا گیا تھا اور مارچ 2012 میں اسے قومی منصوبہ قرار دیا گیا تھا۔
 

 مغوی لڑکی بازیاب، 1 گرفتار

جموں// جموں و کشمیر کے رام بن ضلع میں اغوا کی گئی ایک 17 سالہ لڑکی کو بازیاب کرایا گیا۔ ایک پولیس عہدیدارنے بتایا کہ بٹوت کے ایک شخص نے پولیس چوکی پٹنی ٹاپ میں شکایت درج کرائی کہ اس کی نابالغ بیٹی 3 مارچ کو اس وقت لاپتہ ہوگئی جب وہ ہائر سیکنڈری سکول سناسر گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا اور تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کو جموں ضلع کے نگروٹا علاقے کے ایک رنجیت سنگھ نے اغوا کیا تھا۔عہدیدارنے بتایا کہ پولیس نے کوئی سراغ ڈھونڈ لیا اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس کے دوران لڑکی کو بازیاب کر لیا گیا اور اس کے اغوا کار کو گرفتار کر لیا گیا۔ان کا کہناتھا کہ مزید کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔ 
 

ریاسی میں دریائے چناب سے لاش برآمد

جموں//جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں دریائے چناب سے عدم شناخت لاش برآمد کی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز مقامی چند افراد نے دریائے چناب میں ایک لاش دیکھی اور اس حوالے سے پولیس کو فوری طور پر مطلع کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
 

ہولی پر مشیروںکی لوگوں کو مبارک باد

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرراجیور ائے بھٹناگر اور مشیر فاروق خان نے ’’ رنگوں کا تہوار ۔ہولی ‘‘ کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باددی ہے۔اَپنے مبارک باد ی کے پیغامات میں مشیر وں نے کہا کہ یہ تہوار ہمارے ملک میں موسم بہار کے آغاز کی طرف اشارہ کرتا ہے ،اَپنے تمام رنگوں میں فطرت کی شان میں خوشی منانے کا موقعہ فراہم کرتا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ تہوار ہمیں بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط کرنے اور ہمارے درمیان دوستی کے بندھن کو مزید گہرا کرنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔مشیروں نے کہا کہ یہ تہوار اِتحاد ، ہم آہنگی اور رواداری کے جذبے کی علامت ہے جس کے لئے ہمارا ملک پوری دُنیا میں جانا جاتا ہے ۔مشیروں نے جموںو کشمیر کی اَمن ، خوشحالی اور ترقی کے لئے بھی دعا کی۔
  
 
 

کشتواڑ پولیس کے زیر اہتمام والی بال ٹورنامنٹ ختم

کشتواڑ: ایک والی بال ٹورنامنٹ جو کشتواڑ پولس نے اتھولی پاڈرمیں منعقد کیا تھا ،آج ختم ہوگیا۔ مذکورہ ٹورنامنٹ میں پاڈرعلاقہ کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے و الی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میںبطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں ایونٹ کا فائنل میچ پولیس ٹیم اور رائل راجپوت پاڈرکے درمیان کھیلا گیا جس میں رائل راجپوت پاڈر نے کامیابی حاصل کی۔ شرکاء کو یادگاری نشانات سے نوازا گیا۔