مزید خبریں

نیوز ڈیسک
 سائبر کرائم اور اس سے جڑے معاملات | پلوامہ پولیس کا سنٹرل ہائی سکول میںآگاہی پروگرام 

سرینگر//سائبر کرائم کے نئے رجحانات سے عام لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے پلوامہ پولیس کی جانب سے سنٹرل ہائی اسکول پلوامہ میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اساتذہ، طالب علموں ، بینک ملازمین اور علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔ ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر پلوامہ نے سائبر جرائم پیشہ افراد کے ذریعہ کئے جانے والے آن لائن سائبر فراڈ کے حوالے سے افتتاحی تقریر کی۔ انہوں نے والدین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچے کی سماجی نشوونما میں والدین کی ذمہ داری ہوتی ہے کیونکہ وہ اپنے بچوں کے پہلے اساتذہ اور رہنما کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ایس ایچ او پلوامہ نے انہیں سائبر جرائم مثلاً کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالنگ، لڑکیوں کی تذلیل، فحاشی پھیلانے وغیرہ کے بارے میں بھی جانکاری دی۔اس کے بعدماہرین نے یہ بھی معلومات فراہم کیں کہ سائبر جرائم پیشہ افراد کس طرح انٹرنیٹ کے ذریعے سائبر کرائم انجام دیتے ہیں۔ مال ویئر، غیر قانونی معلومات، تصاویر یا دیگر مواد پھیلانے کے لیے کمپیوٹر یا آلات کے استعمال کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم، ویب سائٹس وغیرہ۔ اس کے علاوہ تقریب کے دوان شرکاء کو E-Cop ایپلی کیشن اور اس کی خصوصیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔کے این ایس

 

 

 

گاندربل کے نئے ڈپٹی کمشنر نے عہدہ سنبھالا

ارشاد احمد

گاندربل//منی سیکریٹریٹ گاندربل میں ایک سادہ تقریب پر شیامبیر نے نئے ضلع ترقیاتی کمشنر کا عہدہ سنبھالا جبکہ سابق ضلع ترقیاتی کمشنر کرتیکا جیتنا کو الوداع کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیامبیر نے کہا کہ ضلع گاندربل کے ضلع ترقیاتی کمشنر کا عہدہ سنبھالنا اعزاز کی بات ہے اور سابق ضلع ترقیاتی کمشنر کی بطور ایڈمنسٹریٹر عوام سے وابستگی اور لگن کی تعریف کی۔تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام افسران اور عملہ سے پیشہ ورانہ مہارت اور کام میں لگن کی توقع کی۔قبل ازیں ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل خورشید احمد شاہ،ایڈیشنل ضلع کمشنر گاندربل فاروق احمد بابا اور دیگر افسران نے تبادلے ہونے والے ضلع ترقیاتی کمشنر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور آنے والے ڈی سی کو تہہ دل سے خوش آمدید کیا ۔چارج سنبھالنے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے منی سیکرٹریٹ میں موجود دفاتر کا معائنہ کرتے ہوئے افسران اور دیگر عملہ سے گفتگو کی۔

 

 

 موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی | مامل پہلگام میںلوگوں کو مشکلات 

سرینگر//ضلع اننت ناگ کے دور افتاد علاقہ مامل پہلگام میں موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی سے لوگوں کوپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ علاقے میں موبائل نیٹ ورک کی کمی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ آج تک کئی مرتبہ انہوں نے متعلقہ حکام سے اس معاملے کی شکایت کی لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے علاقہ کی طرف توجہ دی جائے تاکہ ان کے درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔سی این آئی

 

 

نذیر جوہر کا انتقال | فکشن رائٹرس گلڈ اورولر ادبی فورم کا اظہار تعزیت

سرینگر//جموں اینڈ کشمیر فکشن رائٹرس گلڈ نے معروف افسانہ نگار نذیر جوہر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔گلڈ کے سرپرست اعلیٰ وحشی سعید ، صدر شہزادہ بسمل، سابق صدر ڈاکٹر نذیر مشتاق نے اپنے تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے فوت ہونے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اردو زبان وادب کیلئے اور اردو فکشن کیلئے بہت بڑا نقصان ہے اور لواحقین و پسماندگان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ادھر  ولراردو ادبی فورم کشمیر کے دیرینہ ممبر نذیر جوہر کے انتقال پر فورم کے عہدہ داروں اور جملہ اراکین نے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان کے مطابق فورم کے صدر طارق شبنم ،چیف کاڈی نیٹر ڈاکٹر ریاض توحیدی اورنگران راجہ یوسف نے نذیر جوہر کی بے مثال علمی و ادبی اور سماجی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ان کے انتقال کو اردو زبان وادب کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نامور فکشن نگار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوش اخلاق اور پر بہار شخصیت کے مالک تھے۔

 

 

بانڈی پورہ میں میگا ہیلتھ کیمپ | ڈپٹی کمشنر نے تیاریوں کا جائزہ لیا

عازم جان

بانڈی پورہ//ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے میگا ہیلتھ کیمپ کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج متعلقہ افسران کی میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ میں سی ایم او بانڈی پورہ، بی ایم او بانڈی پورہ، بی ایم او حاجن، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔بی ایم او کریزاور ZMOs/MOs نے بھی ورچوئل موڈ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ افسران نے میگا ہیلتھ کیمپ کے انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس میں مریضوں کی شناخت، ان کی فہرست اور انہیں لے جانا شامل ہے۔ اس موقع پر، ڈاکٹر اویس نے سی ایم او، میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈی ایچ بانڈی پورہ اور بی ایم اوز کو ہدایت دی کہ وہ انتظامات کو حتمی شکل دیں اور کیمپ کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پورے عمل کے لیے مردوں اور مشینری کو متحرک کریں۔ انہوں نے متعلقہ افراد سے کہا کہ وہ کیمپ کے دوران مریضوں کو لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی دیگر سہولتوں کے علاوہ ایمبولینسوں کو بھی تیار رکھیں۔ ڈاکٹر اویس نے کہا، کیمپ کے دوران 11 سے 19 مئی تک جی ایم سی بارہمولہ، سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سوپور، ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل سمیت چار مقامات پر ملک بھر کے ماہرین کی ٹیم کے ذریعہ سرجری کی جائے گی۔ ڈی سی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ہفتہ بھر کے مفت میگا ہیلتھ کیمپ سے بھرپور استفادہ کریں اور ملک بھر کے ماہرین سے معائنہ اور آپریشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیمپوں میں ملک بھر سے نامور ڈاکٹر مریضوں کے علاج کے لیے دستیاب ہوں گے۔ 

 

 

 

 میگا فلاور فیسٹیول | کمشنر سیکریٹری محکمہ پھولبانی کی ماتحت عملے سے بات چیت

سرینگر //کمشنر سیکریٹری پارکس گارڈنز اینڈ فلوریکلچر شیخ فیاض احمد نے سول سیکرٹریٹ میں فلوریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر فلوریکلچر کشمیر ، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور محکمہ کے ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں فلوریکلچر ڈیپارٹمنٹ کشمیر کی جانب سے منعقد کئے جانے والے میگا فلاور فیسٹیول کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی جس میں تمام اضلاع کے کاشتکار شرکت کریں گے ۔ کمشنر سیکریٹری نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ پھولوں کے میلے کیلئے تمام تیاریاں پہلے سے کر لیں ۔ انہوں نے پھولوں کی کاشت کے بارے میں مقامی لوگوں میں بیداری پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچانے اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی صلاحیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایک آن لائین پورٹل متعارف کرائے گا جو سیاحوں اور اسٹیک ہولڈروں کو معلومات فراہم کرے گا ۔ آن لائین کی جانے والی خدمات میں باغات اور پارکوں کیلئے ای ٹکٹنگ ، باغات میں تصویر اور ویڈیو شوٹنگ کیلئے ای اجازت ، پھول اگانے والوں کیلئے ای رجسٹریشن اور دیگر چیزیں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحوں کی ہر ممکن مدد کیلئے ایک وقف 24×7 ہیلپ لائین بھی شروع کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام باغات اور پارکوں میں ای ٹکٹنگ متعارف کرائی جائے گی تا کہ سیاحوں کو ٹکٹوں کیلئے لائین میں کھڑا نہ ہونا پڑے ۔ اس کے بعد انہوں نے ٹینڈرنگ اور جانچ کے عمل کو تیز کرنے اور کاموں کی الاٹمنٹ کو مقررہ ڈیڈ لائین کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت دی اور افسران پر زور دیا کہ وہ مختلف کاموں کی تکمیل کیلئے مقرر کردہ ٹائم لائینز کو پورا کریں ۔ 

 

 

 

 پیپسی کو فاؤنڈیشن کا سرینگر انتظامیہ کو کووڈ سیفٹی کٹ فراہم 

 سرینگر / /جموں و کشمیر میں کووڈ19 کے تازہ کیسز کے بیچ پیپسی کو فاؤنڈیشن نے ایک رضاکار تنظیم سمائل فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سرینگر انتظامیہ کو کووڈ کی حفاظتی کٹ فراہم کئے۔ اس اقدام کیلئے سرینگر انتظامیہ نے پیپسی کو فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔حفاظتی کٹس میں اہم حفاظتی اشیاء جیسے پی پی ای کٹ، ماسک اور ڈیجیٹل تھرمامیٹر کے ساتھ آکسی میٹر، تھرمل سکینر، اور آکسیجن کنسنٹریٹر شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ریاست میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات کے موثر انتظام کے لیے مقامی انتظامیہ کی مدد کرنا ہے۔کویڈحفاظتی کٹ اعجاز اسد، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، سرینگر، اور نشتہ اروڑہ، منیجر، پائیدار ترقی، سمائل فاؤنڈیشن کی موجودگی میں حوالے کی گئیں۔ اس موقع پر موجود پیپسی کو انڈیا ٹیم کے اراکین میں ہمانشو پریہ درشی، ڈائریکٹر، پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ افیئرز اور ماجد علی خان، ایریا سیلز منیجر، پیپسی کو انڈیا شامل تھے۔ حفاظتی کٹس میں پانچ ہزارسے زیادہ ماسکN95 شامل ہیں جنہیں خطے میں روزانہ تازہ کویڈ کیسز کے درمیان لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر اعجاز اسد نے کہا کہ جموں و کشمیر میں روزانہ کوویڈ کے تازہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔ مضبوط حفاظتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، ہم نے چہرے کے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے اور ہر ایک سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ تمام کوویڈ حفاظتی پروٹوکول پر عمل کریں۔ ہم پیپسی کو انڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔اس پہل پر تبصرہ کرتے ہوئے، ہمانشو پریہ درشی، ڈائریکٹر، پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ افیئرز پیپسی کو نے کہا، حکومت کی کووڈ-19 ریلیف کی کوششوں میں تعاون کرنے اور پیمانے پر کارروائی کو مربوط کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ سی این ایس

 

 

 

 مولانا ہمدانی کا اتوار کو خانقاہ معلی میں خطاب

سرینگر// خانقاہ معلی میں اتوار 8مئی12بجے مولانا ریاض احمد ہمدانی ماہ شوال کی فضیلت اور شکرانہ عید الفطر پرروشنی ڈالیں گے۔ نماز ظہر کے بعدتمات المعظمات، درود ازکار اور اوراد فتحیہ کی مجلس آراستہ ہوگی۔ 

 

 

سجاد لون کی خورشید عالم سے تعزیت پرسی

سرینگر// پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے جمعہ کو سینئر پارٹی لیڈر خورشید عالم کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔لون نے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے غم کی اس گھڑی میں مرحوم کی روح کے لیے سکون اور سوگوار خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔ لون کے ساتھ پارٹی کے جنرل سیکریٹری عمران انصاری، سینئر رہنما بشارت بخاری، منصور حسین سہروردی اور عرفان متو سمیت دیگر بھی تھے۔

 

 

زونل پولیس ہیڈ کوارٹر سرینگر میں پائپنگ تقریب | آئی جی کشمیر نے ترقی پانے والے افسروں کو رینک سے نوازا

سرینگر// زونل پولیس ہیڈ کوارٹر سرینگر میں جمعہ کو ایک پائپنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی پی کشمیر وجے کمارنے حال ہی میں ترقی پانے والے تین افسران کو ڈی وائی ایس پی رینک سے نوازا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی وسطی کشمیر سجیت کمار اور ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال اور ڈی وائی ایس پی ڈار ستیش کماربھی موجود تھے۔اس موقع پر آئی جی پی کشمیر نے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پاکرکاموں میں مزید ذمہ داریوں اور چیلنجز کا اضافہ ہوتا ہے اور امید ظاہر کی کہ افسران مستقبل میں بھی جوش اور جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مستقبل کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔رنگا رنگ تقریب کے دوران نئے ترقی پانے والے افسران نے اپنے اگلے عہدے دینے پر محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بھی اسی جوش اور جذبے سے کام کرنے کا عہد کیا۔

 

 

 میگا فلاور فیسٹیول | کمشنر سیکریٹری محکمہ پھولبانی کی ماتحت عملے سے بات چیت

سرینگر //کمشنر سیکریٹری پارکس گارڈنز اینڈ فلوریکلچر شیخ فیاض احمد نے سول سیکرٹریٹ میں فلوریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر فلوریکلچر کشمیر ، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور محکمہ کے ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں فلوریکلچر ڈیپارٹمنٹ کشمیر کی جانب سے منعقد کئے جانے والے میگا فلاور فیسٹیول کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی جس میں تمام اضلاع کے کاشتکار شرکت کریں گے ۔ کمشنر سیکریٹری نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ پھولوں کے میلے کیلئے تمام تیاریاں پہلے سے کر لیں ۔ انہوں نے پھولوں کی کاشت کے بارے میں مقامی لوگوں میں بیداری پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچانے اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی صلاحیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایک آن لائین پورٹل متعارف کرائے گا جو سیاحوں اور اسٹیک ہولڈروں کو معلومات فراہم کرے گا ۔ آن لائین کی جانے والی خدمات میں باغات اور پارکوں کیلئے ای ٹکٹنگ ، باغات میں تصویر اور ویڈیو شوٹنگ کیلئے ای اجازت ، پھول اگانے والوں کیلئے ای رجسٹریشن اور دیگر چیزیں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحوں کی ہر ممکن مدد کیلئے ایک وقف 24×7 ہیلپ لائین بھی شروع کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام باغات اور پارکوں میں ای ٹکٹنگ متعارف کرائی جائے گی تا کہ سیاحوں کو ٹکٹوں کیلئے لائین میں کھڑا نہ ہونا پڑے ۔ اس کے بعد انہوں نے ٹینڈرنگ اور جانچ کے عمل کو تیز کرنے اور کاموں کی الاٹمنٹ کو مقررہ ڈیڈ لائین کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت دی اور افسران پر زور دیا کہ وہ مختلف کاموں کی تکمیل کیلئے مقرر کردہ ٹائم لائینز کو پورا کریں ۔ 

 

 

نیشنل کانفرنس ناصر اسلم کی والدہ اور قیصر جمشید کے والدکے انتقال پر رنجیدہ | عمر عبداللہ سمیت پارٹی لیڈران کی جنازہ نمازوں میں شرکت اور تعزیت پرسی 

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی والدہ اورضلع صدر کپوارہ قیصر جمشید لون کے والد اور معروف قلم کار ، ادیب اورشاعرنذیر احمد لون ساکن سوگام لولاب کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے مرحومین کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ ناصر اسلم وانی کی والدہ کی نمازِ جنازہ راجباغ میں جمعرات کو نمازِ عشاء سے قبل ادا کی گئی جبکہ قیصر جمشید لون کے والد کی نمازِ جنازہ جمعہ کو سوگام لولاب میں نمازِ جمعہ سے قبل ادا کی گئی۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ناصر اسلم وانی کے گھر پہنچ کر سوگوا رکنبے سے تعزیت پرسی کی جبکہ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے دونوں مرحومین کے گھروں کو جاکر تعزیت پُرسی کی ۔ پارٹی کے جن لیڈران نے جنازہ نمازوں میں شرکت کی اُن میں جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال، سینئر لیڈر چودھری محمد رمضان، شریف الدین شارق،نذیر احمد خان گریزی، ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق ، الطاف احمد کلو، شوکت احمد گنائی، ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی، حسنین مسعودی، شمی اوبرائے، میر سیف اللہ، محمد سعید آخون، ایڈوکیٹ شوکت احمدمیر، عمران نبی ڈار، سلمان ساگر، جگدیش سنگھ آزاد، جاوید احمد ڈار، میر غلام رسول ناز، ڈاکٹر سجاد اوڑی، سجاد شاہین، پیر آفاق احمد، شیخ محمد رفیع، سید توقیر احمد، مدثر شاہ میری، احسان پردیسی کے نام قابل ذکر ہیں۔ ادھر پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس پر ایک تعزیتی اجلاس جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دونوںمرحومین کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادا کئے گئے اور مرحومین کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی گئی اور مرحومین کے پسماندگان کے ساتھ شریک غم ہونے کا اظہار کیا گیا۔ ادھر پارٹی کے سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، میاں الطاف احمد، پیرزادہ احمد شاہ، شمیمہ فردوس، سکینہ ایتو، مبارک گل، آغا سید روح اللہ مہدی، ایڈوکیٹ محمد اکبر لون، محمد سعید آخون، خالد نجیب سہروردی، آغا سید محمود، علی محمد ڈار، جاوید احمد رانا، سجاد احمد کچلو، اجھے سدھوترا، رتن لعل گپتا، عرفان احمد شاہ، میر سیف اللہ، قمر علی آخون، فیروز احمد شاہ، غلام محی الدین میر،اسرار خان، شیخ اشفاق جبار، پیر محمد حسین،ایڈوکیٹ نذیر ملک، ایڈوکیٹ بشیر احمد، منظور احمد وانی، عبدالاحد ڈار، صبیہ قادری، سارا حیات شاہ، فاروق احمد شاہ، ریاض احمد بیدار،ڈاکٹر محمد شفیع،غلام نبی بٹ، ارشاد رسول کار، سیف الدین بٹ، شفقت وٹالی اور دیگر لیڈران نے بھی ناصر اسلم وانی اور قیصر جمشید لون کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ادھر  پیپلز کانفرنس کے سینئر نائب صدر عبدالغنی وکیل، ایڈو بشیر احمد ڈار، ڈی ڈی سی کپوارہ کے چیئرمین عرفان پنڈت پوری، وائس چیئرمین حاجی فاروق احمد، ترجمان عدنان اشرف میر، یوتھ ڈسٹرکٹ صدر کپوارہ منصور بانڈے نے جمعہ کو قیصر لون کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت پرسی کی۔وکیل نے کہا کہ موصوف کے انتقال سے ہم ایک معروف شاعر، سماجی اور سیاسی کارکن سے محروم ہو گئے ہیں جو نوجوان نسل کے لیے ایک عظیم ورثہ چھوڑ گئے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بی ایس ایف انسپکٹر جنرل کادورئہ کرناہ

حدمتارکہ پر صورتحال کاجائزہ لیا

یواین آئی

سری نگر// بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کے انسپکٹر جنرل کشمیر فرنٹئر راجا بابو سنگھ نے جمعے کے روز کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔یہ جانکاری بی ایس ایف کشمیر کے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔ٹویٹ میں کہا گیا،’’بی ایس ایف کشمیر کے انسپکٹر جنرل راجا بابو سنگھ نے کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا‘‘۔ٹویٹ میں مزید کہا گیا،’’موصوف آئی جی نے اگلے علاقوں میں بی ایس ایف اور فوج کے درمیان آپریشنل تیاریوں اور بہتر ہم آہنگی کا جائزہ لیا‘‘۔

 

 

 

17اضلاع میں کوئی کورونا مثبت نہیں

 جموں کشمیر کے 3اضلاع میں 9متاثر

سرینگر //پرویز احمد //جموں و کشمیر کے 17اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 9افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 54ہزار 88ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل 21ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار 361ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 14ہزار 339ٹیسٹ کئے گئے جن میں 9افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 9افراد میں جموں میں 3جبکہ کشمیر میں 6افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 9اضلاع جن میں بارہمولہ، بڈگام، پلوامہ، کپوارہ ، بانڈی پورہ، اننت ناگ ،  گاندربل، شوپیان اور کولگام میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ ضلع سرینگر میں 6افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 6افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 727ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں کورونا وائرس سے مسلسل 63ویں دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 8اضلاع جن میں ادھمپور، راجوری، ڈودہ، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 2اضلاع میں 3افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ مثبت قرار دئے گئے 3افراد میں ضلع جموں میں2جبکہ پونچھمیں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار 361ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 21ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی رپورٹ مثبت نہیںآئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2328بنی ہوئی ہے۔  

 

 

 

سوپور میں موٹرسائیکلوں کی ٹکر،4زخمی

سوپور//غلام محمد//سوپورمیں جمعرات شام کوایک سڑک حادثے میں چارافرادزخمی ہوگئے۔معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دوموٹرسائیکل جن پریہ سوار تھے ایک دوسرے سے امرگڑھ میںٹکراگئے ۔تمام زخمیوں کوسب ضلع اسپتال سوپور میں داخل کیاگیا ہے جہاں سے ایک زخمی کوصدراسپتال سرینگرمزیدعلاج کیلئے ریفرکیاگیا۔پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

 

 

آوارہ کتوں کی نسبندی اور ریبیزٹیکہ کاری پر’ڈاک‘ کازور

سرینگر//وادی کشمیر میں آوارہ کتوں کے انسانوں پر حملوں میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کی اس بڑھتی تعداد کو قابو کرنے کیلئے آوارہ کتوں کی نسبندی کو عملانا ناگزیر بن گیا ہے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ اس سے کتوں کی بڑھتی تعداد پر کافی حد تک روک لگ سکتی ہے ۔ وادی کشمیر میں آوارہ کتوں کے انسانوں پر بڑھتے حملوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر نے جمعہ کو کہا کہ وادی میں آوارہ کتوں کی لعنت کو روکنے کے لیے نس بندی اور اینٹی ریبیز ویکسینیشن کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ڈاک کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا ، ’’کتوں کی نس بندی اور ویکسینیشن مؤثر طریقے سے ان کی آبادی کو کنٹرول کرے گی، ریبیز کو روکے گی اور ان کے حملوں کو کم کرے گی۔‘‘ڈاکٹر حسن نے کہا کہ آوارہ کتوں کی آبادی کو کنٹرول میں لانے کے لیے نس بندی ہی واحد سائنسی اقدام ہے۔انہوںنے مزید کہا ، ’’عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تجویز کیا ہے کہ کتوں کی نس بندی کا پروگرام صرف اس وقت کامیاب ہوگا جب فاسٹ ٹریک موڈ پر کیا جائے ۔ڈبلیو ایچ او کے معیارات تجویز کرتے ہیں کہ تقریباً 70 فیصد کتوں کو تین ماہ کے اندر بانجھ کر دیا جائے۔ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ آوارہ کتوں کی بڑے پیمانے پر ویکسینیشن انسانی ریبیز کے خطرے کو کم کرے گی۔ریبیز کی منتقلی کو روکنے کے لیے، کتوں کی 70 فیصد آبادی کو ویکسینیشن کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کتوں کی ویکسینیشن کے ذریعے ریبیز کی منتقلی کی روک تھام زندگیوں کو بچانے کے لیے سب سے زیادہ مؤثر حکمت عملی ہے۔ڈاکٹر نثار نے کہا کہ نس بندی اور ویکسین شدہ کتے غیر جارحانہ اور ریبیز سے پاک ہوں گے اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کی آبادی بتدریج کم ہوتی جائے گی ۔ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ارشد علی نے کہا کہ نس بندی کے بڑے پروگرام اور ویکسینیشن کی عدم موجودگی میں وادی میں آوارہ کتوں کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے اور لوگوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے۔ہر روز لوگوں کی ایک بڑی تعداد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہو رہی ہے۔آوارہ کتے سڑکوں پر دھاوا بول رہے ہیں، کاروں کا پیچھا کر رہے ہیں، سائیکل سواروں کو نیچے اتار رہے ہیں اور اکثر پیدل چلنے والوں اور اسکول کے بچوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ ترجمان ڈاک ڈاکٹر ریاض احمد ڈگہ نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ 10 سالوں میں وادی میں 58,000 لوگوں کو آوارہ کتوں نے کاٹا ہے۔ ہر سال جی ایم سی سری نگر میں کتے کے کاٹنے کے 4 سے 5 ہزار واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ متاثرین ریبیز سے مر چکے ہیں کیونکہ غیر ویکسین شدہ آوارہ کتے مہلک بیماری کا ممکنہ ذریعہ ہیں۔

 

 

 

ریلائنس کی آمدن میں24.5فیصدکااضافہ

نئی دہلی//ارب پتی مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹری نے جمعہ کومارچ میں ختم ہوئے سہ ماہی کے دوران آمدن میں 24.5 فیصد اضافے کااعلان کیا۔تیل اورمواصلات کی کمپنیوں نے31مارچ کوختم ہوئے سہ ماہی میں 16203کروڑروپے کامنافع کمایاجواس سے پہلے کی سہ ماہی میں13227کروڑروپے تھا۔مالی سال2021-22کے دوران ریلائنس نے مجموعی طور7.92لاکھ کروڑ کی آمدن پر60705کروڑروپے کامنافع کمایا ۔