مزید خبریں

رام بن میں 1344 ٹیکے لگائے گئے، 1614 نمونے جمع

رام بن//محکمہ صحت نے بدھ کے روز 1344 افراد کو کووڈ ویکسین کی خوراکیں دی ہیں جن میں 15-17 سال کی عمر کے 206 بچے اور 12-14 سال کی عمر کے 1077 بچے شامل ہیں۔کووڈ پروٹوکول کو نافذ کرنے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے4100روپے کا جرمانہ وصول کیا۔ انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ اپنے قریبی کووڈ ٹیکہ کاری مراکز پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراک لیں۔اس دوران محکمہ صحت نے 1614 نمونے اکٹھے کیے ہیں جن میں 462 آر ٹی پی سی آر اور 1152آر اے ٹی کے نمونے شامل ہیں اور اس کے علاوہ ضلع کے مختلف ویکسی نیشن مراکز میں 1344 افراد کو کووڈ ویکسین پلائی گئی ہے۔

 

  

گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑمیں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش

کشتواڑ// شہداء کے تعاون کو یاد کرنے کے مقصد سے گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ کی این سی سی یونٹ نے 2 جموں و کشمیر (I) کمپنی این سی سی بھدرواہ کے کمانڈنگ آفیسر کرنل ایس ایس راوت کی ہدایت پر شہیدوں کو شت شت نمن تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں شوریہ اسمرتی چن یادگاریں شہداء کے اہل خانہ کے حوالے کی گئیں۔ یہ یادداشتیں محمد نے تق کل بودھ راج اور لیفٹیننٹ ڈاکٹر مدھو بالا مے تقسیم کی۔ این سی سی کیڈٹس نے بھی اپنے گانوں اور تحریکی تقاریر کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

 

 

گول میں پولیس کی جانب سے کرکٹ پرئمیرلیگ کاانعقاد

زاہدبشیر

گول//گول کے منزم کنڈ اسٹیڈیم میں جموں وکشمیرپولیس کی جانب سے کرکٹ پرئمیرلیگ کاانعقاد کیاگیا جس میں مقامی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ اس موقعہ پرتحصیلدارگول،ایس ڈی پی اوگول، ایس ایچ او گول ودیگرپولیس آفیسران موجودتھے۔اس ٹورنامنٹ میں بیس سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گیں۔ آج دومیچ کھیلے گئے پہلامیچ سرکل الیون گول بمقابلہ ایس ایم۔ڈبلیوکے مابین کھیلاگیا جس میں سرکل گول نے ٹاس جیت کربلے بازی کی اور اس دوران میچ کافی دلچسپ رہااور سرکل الیون ایک رن سے ہارگیا۔پہلے میچ میں آنف خان میچ آف دی میچ رہاجنہوں نے 58رن بناکربہترین کارکردگی دکھائی۔دوسرامیچ مسکان اور HSS(A)کے درمیان کھیلاگیا جس دوران مسکان 15 رن سے یہ میچ جیت گیا۔دوسرے میچ میں مسکان ٹیم کے مستفیض مین آف دی میچ رہاجنہوں نے چوبیس رن بنانے کے علاوہ دووکٹیں بھی لیں۔ جموں۔وکشمیرپولیس کی جانب سے منعقدہ میچ کوعوام نے کافی سراہاتاکہ نوجوان طبقہ غلط کاموں سے دور رہ سکے۔

 

 

 

آتشزدگی متاثر ہ کسانوں کو

 معقول معاوضہ دینے کا مطالبہ

جموں//اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے ضلع سانبہ کے ایک گاؤں کا دورہ کیا جہاں پر 12ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصل آگ لگنے کی وجہ سے تباہ ہوگئی۔منجیت سنگھ نے ریڈوان کلاں گاؤں کا دورہ کر کے وہاں متاثرہ کنبوں سے بات چیت کی۔ نقصان کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے یقین دلایاکہ اُن کی معاوضے کی مانگ کو وہ متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھائیں گے۔ انہوں نے انتظامیہ سے یہ بھی اپیل کی کہ متاثرہ کنبوں کو معقول معاوضہ دیاجائے تاکہ غریب کسان متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا’’ان کسانوں اور ُان کے افراد خا نہ کا انحصار ان فصلوں پر تھا جو حادثاتی طور پر آگ لگنے سے جل کر راکھ ہو گئی ہیں ،اس لیے حکام کو نقصانات کا تخمینہ لگانا چاہیے‘‘انہوں نے مزید کہا کہ حکام آگ کو یقینی بنائیں اور ایمرجنسی آگ کے واقعات کے بعد فوری کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں فائر ٹینڈرز تعینات کریں۔۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسانوں نے نہ صرف اپنی فصلیں کھو دی ہیں، بلکہ اپنے مویشیوں کے لیے چارہ بھی کھو دیا ہے۔انہوں  نے مطالبہ کیاکہ ان متاثرہ خاندانوں کو مفت راشن اور دیگر سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں تاکہ وہ آتشزدگی کے واقعے میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کر سکیں۔