مزید خبریں

کے کے شرما نے لاوڈا کے کام کاج کا جائزہ لیا

۔2009سیٹلائیٹ ایمجری کے مطابق ڈل کا رقبہ 25.76کلومیٹر تھا ،اب تک کوئی تبدیلی نہیں آئی

سرینگر//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے ایک میٹنگ کے دوران لاوڈا کے کام کاج کا جائزہ لیا۔وی سی لاوڈا ڈاکٹر سید عابد رشید نے لاوڈا کے کام کاج اور اس کی حصولیابی کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی۔ مشیر نے لاوڈا کی طرف سے جھیل ڈل کو تحفظ دینے سے متعلق ہاتھ میں لئے گئے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوںنے کہا کہ جھیل ڈل کی شان رفتہ کو بحال کرنے کے لئے کافی کام کیا گیا ہے اور ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈھانچوں کی جیو ٹیکنگ کا کام ہاتھ میں لیا گیا ہے ۔مشیر نے رکھ آرتھ بڈگا م اور چندہ پورہ کالونی کو تیز تر بنیادوں پر ترقی دینے کی ہدایت دی تاکہ ڈل مکینوں کی باز آباد کاری ممکن ہوسکے۔کے کے شرما نے جھیل ڈل کے ارد گرد زونل ترقیاتی منصوبے عملانے کی ہدایت دی۔انہوں نے تما م بحالیاتی اقدامات پر نظر گزر رکھنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ میٹنگ میں سوریج ٹریٹمنٹ پلانٹوں کو بڑھاواد ینے کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مشیر کو بتایاگیا کہ آئی آئی ٹی رورکی نے حضرتبل ، حبک اور لام میں ایس ٹی پی کو بڑھاواد دینے کا ڈی پی آر تیار کیا ہے اور اس کام پر 46کروڑ روپے لاگت آنے کا اندازہ ہے۔انہیں بتایا گیا کہ گپت گنگا میں ایک اور ایس ٹی پی قائم کیا جارہا ہے ۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ جھیل ڈل سکھڑا نہیں ہے اور 2009سیٹلائیٹ ایمجری کے مطابق ڈل کا رقبہ 25.76کلومیٹر تھا اس میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ آلودگی کو کم کرنے کے لئے ایک ہزار ہاوس بوٹوں میں بائیو ڈائجسٹر لگائے جارہے ہیں جس پر 13.63کروڑ روپے لاگت آنے کا اندازہ ہے ۔میٹنگ میں جھیل ڈل سے گھاس پھوس نکالنے کے کام کا بھی جائز ہ لیا گیا۔وی سی لاوڈانے کہا کہ جھیل ڈل کے اطراف میں 16کلومیٹر واک وے تعمیر کئے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں مضافاتی علاقوں میں چشموں کو بحال کیا جارہا ہے۔انہیں بتایا گیا کہ امرت سکیم کے تحت 16.91کروڑ روپے کی لاگت سے براری نمبل آبی ذخیرے کو بھی تحفظ دیا جارہا ہے۔میٹنگ میں سیکرٹری لاوڈا کے علاوہ کئی دیگر انجینئر وں اور افسروں نے شرکت کی۔
 

زینہ پورہ شوپیان میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی مناسبت سے جانکاری کیمپ 

شوپیان//ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی شوپیان کے اہتمام سے ایس ڈی آر ایف کے اشتراک سے کیمونٹی ہال میں آفات سے نمٹنے کے لئے ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقعہ پر تحصیلدار زینہ پورہ نے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد کا مقصد عام لوگوں اور نوجوانوں کو شہری دفاع کی سرگرمیوں اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ سے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے تاکہ امکانی آفات کے دوران کم سے کم مالی اور جانی نقصان ہوسکے۔کیمپ کے دوران ماسٹر ٹرینرس نے رضاکاروں ،عام لوگوں اورمتعلقہ عملے کو تربیت فراہم کی ۔کیمپ میںطلاب،سکولی عملہ ،رضاکاروں اوردیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔
 

نوین چودھری نے بجٹ سے قبل تجاویز پر غوروخوض کیا

رقومات کے بہتر تصرف کو یقینی بنانے پر زور 

جموں//جنگلات، محنت، روز گار ،اے آئی آر اینڈ ٹریننگز محکموں سے متعلق اگلے مالی سال کی بجٹ کی تجاویز کے سلسلے میں پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ہر محکمہ سے متعلق تفصیلی منصوبوں کی تجاویز پر سیر حاصل بحث ہوئی اور اس دوران پرنسپل سیکرٹری نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ فضول اخراجات کو روکنے اور لوگوں کی ضرورت کے مطابق موثر پروجیکٹوں کو عمل میں لانے کے منصوبے تشکیل دیں۔انہوں نے کہا کہ محکمے انتظامی اخراجات کو عمل میں لانے میں احتیاط برتیں اور لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے رقومات کا بہتر تصرف یقینی بنائیں۔ انہوں نے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ تمام سطحوں پر معیشت کے فروغ کے لئے نئے اور جدید منصوبوں کی تجاویز ترتیب دیں۔محکمہ جنگلات کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز پر بحث کرتے ہوئے نوین کمار چودھری نے کسانوں اور دیگر شراکت داروں کے لئے اُن منصوبوں کو تشکیل دینے کی ہدایت دی جس میں ماہرانہ رہبری حاصل ہو۔انہوں نے محکمہ سے کہا کہ وہ کنڈی علاقوں میں رہنے والے کسانوں کو بانس اُگانے کے امکانات تلاش کرے۔ انہوں نے متعلقہ افسروں سے کہا کہ وہ لوگوں کو مفت یا معمولی رقم کے عوض نرسریاں قائم کرنے کے لئے پودے فراہم کریں۔انہوں نے متعلقین سے کہا کہ وہ جھیل ڈل سے نکلنے والی گھاس پھوس کا بہتر استعمال یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں ایک جامع منصوبہ ترتیب دیں۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا( این ایچ اے آئی) کے حکام سے رابطہ کریں تا کہ جموں اور وادی کشمیر کی طرف جانے والی قومی شاہراہ پر سیاحتی مقامات پر بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جاسکے۔انہوں نے جموں وسرینگر شہروں میں بھی شجرکاری مہم میں تیزی لانے کی ہدایت دی ۔محنت و روز گار محکمہ سے متعلق تجاویز پر بحث کرتے ہوئے نوین کمار چودھری نے متعلقہ سیکرٹری سے کہا کہ وہ فالتو قوانین کوختم کرتے ہوئے ریاست میں صنعتی پھیلاؤ کو یقینی بنائیں ۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے دیگر ریاستوں میں اپنائے جانے والے بہترین ماڈلوں کا مطالعہ کرنے کے لئے کہا۔گورنمنٹ پریس منیجمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نوین کمار چودھری نے کہا کہ اس ادارے کے جموں اور سرینگر کے دونوں یونٹوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ان میٹنگوں میں محکمہ جنگلات کے سیکرٹری منوج دویدی، محنت رو زگار محکمہ کے سیکرٹری سوربھ بھگت، پی سی سی سریش چُگ، سٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ کے چیئرمین اور تینوں محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔
 

جموں اورکشمیر صوبوں میں بس پورٹس کی ترقی کے منصوبے پر غور وخوض 

 پروجیکٹ کیلئے درکار اراضی کی نشاندہی کی ہدایت دی

جموں //پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ، ماہی پروری اور ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے سول سیکرٹریٹ میں سینٹرل ایگزیکٹونگ ایجنسی این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ذریعے جموں وکشمیر کے بس پورٹس کو ترقی دینے کے سلسلے میں منصوبے پر غور و خوض کیا۔ایڈیشنل کمشنر راہول شرما، جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر وکاس شرما، ایم ڈی ، ایس آر ٹی سی ڈاکٹر منموہن سنگھ، اے ڈی سی کانتا دیوی کے علاوہ محکمہ ٹرانسپورٹ، ایس آر ٹی سی اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔کشمیر سے تعلق رکھنے والے متعلقہ افسروں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ڈاکٹر سامون نے اس مقصد کے لئے اراضی کی دستیابی اور نشاندہی کرنے کے عمل پر سیر حاصل بحث کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے رہنما خطوط کے تحت ان بس پورٹس کے لئے120 کنال اراضی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو ان پورٹس کی تعمیر کے لئے مفت زمین فراہم کرنی ہوگی اور ایک تجویز این ایچ آئی ڈی سی ایل کو پیش کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند اس مقصد کے لئے40 فیصد رقومات فراہم کرے گی اور باقی ماندہ رقم ریاستی حکومت پی پی پی موڈ پر اکٹھا کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بس پورٹس بسوں کو رکھنے کے لئے بنیادی ڈھانچہ، ٹکٹ کاؤنٹر، فوڈ کورٹ، ریسٹ روم اور پارکنگ کی سہولیات موجود ہوں گی۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس مقصد کے لئے مکمل تال میل کے ساتھ درکار اراضی کی نشاندہی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ بس پورٹس کی تجویز کو ترتیب دیتے  ہوئے مرکز کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔
 

بی بی ویاس نے گوجر ، بکروال ہوسٹلوں کا دورہ کیا 

طلاب کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت 

جموں //گورنر کے مشیر بی بی ویاس نے جموں ضلع کے گوجر بکروال ہوسٹلوں کا دورہ کیا اور ہوسٹلوں میں مقیم طلاب کیلئے فراہم کئے جا رہے اشیائے خوردنی کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ طلاب کو معیاری خوراک فراہم کریں ۔ اُن کے ہمراہ امدادِ باہمی اور امور قبائل کے سیکرٹری عبدالمجید بٹ ، امور قبائل قبائیل محکمہ کے ڈائریکٹر مشتاق احمد ، سیکرٹری ایڈوائیزری بورڈ فار گوجر اینڈ بکروالز مختار احمد و دیگر اعلیٰ افسرا ن بھی تھے ۔ مشیر موصوف نے عید گاہ ریذڈنسی میں قایم بوائیز ہوسٹل ، گرلز ہوسٹل شہیدی چوک اور کنجوانی میں قایم گوجر بکروال پی جی ہوسٹل کا دورہ کیا ۔ مشیر موصوف نے اس موقعہ پر امور قبائل کے سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ ان ہوسٹلوں میں مقیم طلاب کیلئے تمام ضروری سہولیات فراہم کریں تا کہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتوں نے غریب اور پسماندہ طلاب کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کئی فلیگ شپ پروگراموں اور سکیموں کو شروع کیا ہے ۔ ان اداروں کیلئے بجٹ کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے مشیر موصوف نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ان ہوسٹلوں اور اداروں میں معیاری بنیادی ڈھانچے اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں ۔ سیکرٹری امور قبائل عبدالمجید بٹ نے اس موقعہ پر مشیر موصوف کو بتایا کہ طلاب کے لئے محکمہ تمام تر سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔ بی بی ویاس نے اس موقعہ پر طلاب سے بات چیت کی اور تینوں ہوسٹلوں کا دورہ کیا ۔ 
 
 
 

لیہہ اور کرگل میں آئی سی ڈی ایس سکیم

فاروق لون نے عمل آوری کا جائیزہ لیا 

جموں//سماجی بہبود کے سیکرٹری اور سٹیٹ مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس فاروق احمد لون نے لیہہ اور کرگل اضلاع سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ پروگرام افسروں اور چائیلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ افسروں ( آئی سی ڈی ایس ) کے ساتھ ایک جائیزہ میٹنگ منعقد کی ۔ سیکرٹری موصوف نے آئی سی ڈی ایس ، سماجی بہبود محکمے ، پردھان منتری مترو ودانا یوجنا ، ایس اے جی اور پوشن ابھیان سکیموں کی عمل آوری کا جائیزہ لیا ۔ سیکرٹری نے محکمہ کی مختلف سکیموں کی موثر عمل آوری کیلئے بہتر اقدامات اٹھانے پر زور دیا تا کہ متعلقہ لوگ ان سکیموں سے مستفید ہوں ۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ لیہہ اور کرگل میں قایم پروجیکٹوں کیلئے نیٹ سہولیات فراہم کی جائیں ۔ فاروق احمد لون نے چھوٹے بچوں کی اشیائے خوردنی کی کمی کی وجہ سے اُن کی صحت پر بُرے اثرات روکنے پر زور دیا۔ 
 
 

غیر یقینی اور کشیدہ صورتحال کیلئے مرکز ذمہ دار: میر 

سرینگر//کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی موجودہ کشیدہ اورغیر یقینی صورتحال کیلئے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تقسیمی اور استحصالی سیاست کو لوگوں نے مسترد کیا جبکہ آئندہ انتخابات میں اس نظریہ کو شکست ہوگی ۔پردیش کانگریس کمیٹی کی ایک غیر معمولی میٹنگ ریاستی صدر غلام احمد میر کی صدارت میں سرینگر کے پارٹی ہیڈ کواٹر پر منعقد ہوئی ،جس میں صوبہ کشمیر میں پارٹی کی انتظامی امور اور سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ غلام احمد میر نے پارٹی کارکنان اور عہدیداراں پر زور دیا کہ وہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے متحرک ہوجائیں ۔ انہوں نے پارٹی کارکنان اور عہدیداراں پر زور دیا کہ وہ 2019پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کیلئے متحرک ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاست ؎کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج تقسیمی پالیسیا ںہیںجن کا مقابلہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور کانگریس پارٹی ہی واحد ایک جماعت ہے جو ان چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اوربی جے پی کی تقسیمی پالیسیوں اور استحصالی سیاست سے نمٹنے کیلئے کانگریس مضبوط ہے ۔میٹنگ میں پارٹی صدر نے تنظیمی امور اور سرگرمیوں کا جائزہ لیاجبکہ غیر یقینی سیاسی صورتحال بھی زیر بحث لائی گئی ۔ میٹنگ میں غلام نبی مونگا ،عبدالر شید ڈار ،محمد انور بٹ ،عثمان مجید ،محمد امین بٹ ،فاروق اندرابی ،ہلال احمد شاہ ،گلزار احمد ،سریندر سنگھ چنی ،غلام نبی میر لسجن اور ضلع صدور ودیگر لیڈران نے شرکت کی ۔
 

ہوپ ڈس ایبلٹی سینٹر کے اہتمام سے  یک روزہ اسسمنٹ کیمپ کا انعقاد

سرینگر//ہو پ ڈس ایبلٹی سینٹر کے اہتمام سے محکمہ اطلاعات کے اشتراک سے ضلع ہسپتال کپوارہ میں یک روزہ اسسمنٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس دوران جسمانی طور خاص بیس مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔اس دوران مختلف عمر والے جسمانی طور پر خاص مریضوں کو مفت امداد آلات فراہم کئے گئے ۔ڈاکٹر وں کی ایک خصوصی ٹیم نے ہوپ ڈس ایبلٹی سینٹر کے ممبران کی موجودگی میں مریضوں کی تشخیص کی ۔اس موقعہ پر سینٹر کے منتظمین نے بتایا کہ ان کے ہمیشہ سے ہی یہ مدعا ومقصد رہا ہے کہ ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد واعانت کی جائے۔۔
 

بارہمولہ میں 5روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر

بارہمولہ/ فیاض بخاری/بارہمولہ میں ایس ڈی آر ایف اور سیول ڈیفینس کا 5روزہ تربیتی پروگرام  اختتام پذیر ہوا۔ تربیتی پر وگرام میں متعددطلاب نے حصہ لے کر ناگہانی آ فات سے نمٹنے او ر دوسروں کی جان بچانے کیلئے خصوصی تربیت حاصل کی۔ پروگرام میں ناگہانی آ فات سے متعلق ماہرین  نے سیر حا صل گفتگو کی ۔ اس موقعہ پر پرورگرام میں شامل بچوں کامطالبہ تھا کہ اس طرح  کے مزید جانکاری اور تربیتی پروگرام منعقد ہونے چاہئے تاکہ ناگہانی آ فات کے وقت حالات  سے نمٹنے کے لئے  ایک رضا کار اور خاص کر تربیت یافتہ نوجوان تیار رہیں۔
 

فریڈم پارٹی کی تعزیت پرسی 

سرینگر//ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے اشاجی پورہ اننت ناگ کے شیخ شبنم علی کے والد حاجی شیخ علی محمد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ فریڈم پارٹی ترجمان نے بیان میں کہا کہ شیخ شبنم علی پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر شاہ کے دیرینہ ساتھی رہ چکے ہیں اورپوری پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں اُن کے شانہ بشانہ ہے۔فریڈم پارٹی کا ایک وفد اشاجی پورہ انت ناگ گیا جہاں شیخ خانوادے کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔